ایس ای سی پی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور ان کی نما ئندہ تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے

ایف پی سی سی آئی کے سنیئر بائب صدر شیخ خالد تواب کا ایس ای سی پی کے سیمینار سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سنیئر بائب صدر شیخ خالد تواب نے سیکوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس سیمینار کا مقصد متعلقہ تاجر برادری میں با لعموم اور کار پوریٹ سیکٹر اور رجسٹرڈ کمپنیزمیں بالخصوص ایس ای سی پی کے نئے اقدامات جو کہ وہ کمپنیو ںکو ریگو لیٹ اور سہولیات بہم پہنچا نے کے سلسلے میں کرتی رہی ہے کہ بارے میں آگا ہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایس ای سی پی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور ان کی نما ئندہ تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے اور ایف پی سی سی آئی اورایس ای سی پی کے درمیان مثالی تعلقات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ18 جنو ری کو بھی ایس ای سی پی نے ایک سیشن رکھا تھا اس سے قبل اس سال کے شروع میں 18جنو ری 2016ء کو بھی ایس ای سی پی نے ڈرافٹ کمپنی بل2016ء پر ایک سیشن ایف پی سی سی آئی کر ا چی میں رکھا تھا اور اس پر ہمارے ممبران کی رائے اور تجاویز حاصل کی تھیں۔

سیمینار میں طاہر محمود کمشنر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی٬ فیڈریشن کے نائب صدر ارشد فاروق ٬ ٹڈاپ کے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر ٬زبیر طفیل ٬ گلزار فیروز اور بڑ ی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔ شیخ خالد تواب نے بتایا کے ایف پی سی سی آئی کا ایک اعلیٰ اختیارتی وفد نے ایس ایم منیر سابق صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں5 مئی 2016ء کو اسلام آباد میں آپ کے کمیشن کا دورہ کیا تھا اور با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایس ای سی پی نے حال ہی میں موجودہ حالات اور وقت کے جدید تقا ضو ں کی روشنی میں نیا کمپنیز بل2016ء تیار کیا ہے جو کہ تما م متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مفید مشوروںکی روشنی میں موجودہ کمپنیزآرڈیننس1984ء کی جگہ رائج کیا جائیگا کیونکہ 1984ء کا کمپنی آرڈی نینس انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں اور ورلڈ ٹریڈ آرگنا ئزیشن اس دور میں بے کار ہو چکا ہے اور اس میں بے شمار تبدیلیاں درکار تھیں یہ بل وزارت خزانہ اور قومی اسمبلی کی منظو ری کے بعد نا فذ العمل ہوگا۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نا ئب صدر نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خو شی محسوس ہو رہی ہے کہ 1999میں جب ایس ای سی پی نے اپنے کام کا آغاز کیا تو اس وقت سے لیکر آج تک اپنی ریگو لیٹری اورStatutory ذمہ داری بہت مو ثر اور شفا نہ طور پر ادا کر رہی ہے ایس ای سی پی کی کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ ایک سرکاری ادارہ ہے اس کی کارکردگی دیگر Public State Enterprises کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں میں بھی مسلسل اضا فہ ہوتا رہا ہے۔ مثلاًً کیپٹل مارکیٹ میں کار پوریٹ سیکٹر کی ریگو لیشن ٬ انشو رنس کمپنیز٬نان بینکنگ فنانس کمپنیز٬ کار پوریٹ اور فنانس سیکٹرکے سروس فراہم کرنے والے مثلاًًچارٹرڈ اکاؤنیٹنس٬سروئیر وغیرہ کی Supervisionاور ریگو لیشن ۔ خالد تواب نے کہاکہ ایس ای سی پی کئی اشیاء با لخصوص زرعی اشیاء کی مستقبل کی مارکیٹ اور حقیقی اکا نومی کے درمیان رابطہ کی اہمیت کے مد نظر ایس ای سی پی اس پر بھی کام کر رہا ہے۔

ایس ای سی پی میںپاکستان مر کنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ (PMEX)کے پلیٹ فارم سے زرعی اشیاء کی خرید وفر و خت پر بھی کام ہو رہا ہے ایس ای سی پی نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے تاجر وں( (SMESکیلئے جو اصلاحات کی ہیں وہ قا بل تحسین ہے ان کے تحت انہیں کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے سرمایہ بڑھانے کی سہولت دی گئی ہے ۔ اس موقع پر طا ہر محمود کمشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی نے کہا کہ ایس ای سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر کی آسانی کیلئے کئی مو ثر اقدمات کئے ہیں مثلاًً(ایس ای سی پی )نے چھو ٹی کمپنیو ں کی رجسٹریشن فیس اور کم سرمایہ کی حامل کمپنیو ںکی فا ئلنگ فیس میں واضح کمی ٬کمپنیوں کو ان کی رجسٹریشن پر کمپنی کی تشکیل کے دستا ویزات اور دیگر دستوری گو شواروں کی مصدقہ اصل نقول کی بلا معا و ضہ فراہمی ٬ تیز ترین رجسٹریشن کے نظام کے تحت ان کا پوریشن کا وقت بھی چار گھنٹے سے کم کر کے دو گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گلگت میں کمپنی رجسٹریشن دفتر کا قیام سیالکوٹ ٬ایبٹ آباد اور گوادر میں سہولتی کااؤنٹر ز کا آغاز کیا ہے۔آن لائن فنڈز ٹرانسفر اور کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے فیس کی آن لائن ادائیگی اور نیفت (NAFT) سے آن لائن ڈیجیٹل دستخطو ں کا حصول غیر ملکیو ں کو سہولت دینے کیلئے فراہم کئے گئے ہیںکمیشن نے کسی اضا فی فیس کے بغیر کمپنی کی اسی دن لائن انکارپوریشن کا بھی آغاز کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی