لکی سیمنٹ کو پہلی سہ ماہی میں 3.24ارب کا منافع

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لکی سیمنٹ نے 30 ستمبر2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بعد ازٹیکس3.24ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں9.1 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کی9.18 روپے کے مقابلے میں 10.1 روپے رہی۔ لکی سیمنٹ کا خالص سیلز ریونیو2.3فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کی10.33ارب روپے کے مقابلے میں10.57ارب روپے رہا۔

کمپنی کے خالص سیلز ریونیومیں اضافے کی وجہ سیلز والیوم میں اضافہ تھا۔ پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کی مقامی فروخت25.4 فیصدکے اضافے کے ساتھ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 1.07 ملین ٹن کے مقابلے میں1.34ملین ٹن رہی جبکہ زیرِ جائزہ سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کا ایکسپورٹ سیلز ریونیو27.2فیصد کمی کے ساتھ پچھلے مالی سال کے 0.49ملین ٹن کے مقابلے میں 0.36ملین ٹن رہا۔

(جاری ہے)

30 ستمبر2016ء کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں لکی سیمنٹ کو3.78ارب روپے کا مجموعی منافع ہوا جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 14.6 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 10.20 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 11.69 روپے ہوگئی ہے۔ لکی سیمنٹ نے اپنے مقامی اور بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے جس میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ٬ پنجاب میں 2.3 ملین ٹن گنجائش کے گرین فیلڈ سیمنٹ مینو فیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب٬ کراچی پلانٹ پرنئی پیداواری لائن کی تنصیب ٬پورٹ قاسم پر 660 میگاواٹ کا سپرکریٹیکل کوئلے سے بجلی پیداکرنے والا منصوبہ اور پیزو پلانٹ میں ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔

لکی سیمنٹ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت صحت٬ تعلیم اور ماحول کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وظائف فراہم کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی