کے فور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے کینجھر جھیل زیرو پوائنٹ اور کے فور منصوبے کے مختلف مقامات پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)کراچی کو اضافی پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور پر کام تیزی سے جاری ہے٬کے فور پروجیکٹ منجمنٹ یونٹ اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن تعمیری کام میں مصروف ہیں۔ حکومت پاکستان منصوبہ بندی کمیشن اور صوبائی منصوبہ بندی کمیشن کے نمائندوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے ہمراہ کینجھر جھیل زیرو پوائنٹ کے علاوہ منصوبے کے مختلف مقامات پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبہ کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یومیہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ یہ ایک عظیم منصوبہ ہے اوراس کی تکمیل کے بعد کراچی کے شہروں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن تعمیراتی ٹیم کے سربراہ کرنل انیس نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کی پوری ٹیم کے فور کی تعمیر اور ترقی میں پوری صلاحیت ساتھ مصروف عمل ہے اور ہر صورت اس چیلنج کو مکمل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے ٬ اس کا ہمیں اندازہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں منصوبے کے بارے میں اظہار ِ خیال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کمیشن اسلام آباد پروجیکٹ ونگ کے چیف مانیٹرنگ افسر ظہور علی شاہ نے کے فور منصوبے کی تعمیر میں تیزی اور کام کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ K-4منصوبے کی تکمیل وفاقی حکومت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے اظہارِ اطمینان کیا اور کہا منصوبے کے دورہ کے بعد انہیں یہ اطمینان ہوا ہے کہ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ رقم صحیح ہاتھوں میں ہے اور منصوبہ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر سندھ طفیل احمد ابڑو نے کہا کہ منصوبہ کی تعمیر کی ذمہ داری فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے سپرد کرنا حکومت سندھ کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی حکمت اور دور اندیشی ہے کہ انہو ں نے سلیم صدیقی جیسے ایک قابل اور تجربہ کار افسر کو منصوبہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹربنایا۔سلیم صدیقی اور ان کی پوری ٹیم جس محنت اورجافشانی سے کام کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے۔بعدازاں منصوبے کے کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی کے نمائندے کرنل اجمل رشید نے K-4 میں انٹیک ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی مختلف ٹیکنیکی پہلوؤں کو اُجاگر کیا ۔

اس موقع پر منصوبے کے سپرنٹینڈنٹ انجینئر سید قیصرعلی٬ ایگزیکیٹیو انجینئر معین احمد کے علاوہ کے فور کے انجینئرز ظفر احمد٬شاہ رخ حسین٬شیخ تحسین٬ نعیم غوری٬ امتیاز خانزادہ٬ اشرف قریشی٬ فرید آغاکے علاوہ مشاورتی کمپنی کے چیف ریزیڈنٹ انجینئر امیر علی وسان اور شوکت میمن بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے