گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی

مندی کے سبب انڈیکس 1400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا ٬40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گرتا ہوا 39800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا شدید مندی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی٬حجم84کھرب سے گھٹ کر80کھرب روپے کی سطح پرآگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ٬پورے ہفتے برقرار رہنے والی مندی کے سبب انڈیکس 1400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا اور مجموعی انڈیکس 41ہزار اور40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گرتا ہوا 39800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا٬ شدید مندی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمائے کاحجم84کھرب سے گھٹ کر80کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔

سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان سے سرمایہ کار متزلزل دکھائی دیے انہوں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روکنے کے ساتھ مارکیٹ میں لگے سرمائے کو بھی نکال لیا سرمائے کے انخلاء پر مارکیٹ بحرانی کیفیت سے دوچار ہو نے سے تنزلی کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کوئی نیاٹریگر موجود نہیں جس میں سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کر سکیںاس لئے پکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں رہی اور مندی کا یہ سلسلہ پانچوں دن برقرا ر دیکھا گیا ۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے باعث انڈیکس میں1419پوائنٹس کی کمی دیکھنے میںآئی۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس41200پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتھاتاہم مندی کا رجحان زیادہ غالب رہنے سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس39500پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی آگیاتھا۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس41200٬ 41100٬41000٬40900٬40800٬40700٬40600٬40500٬40400٬40300٬40200٬40100٬40000٬39000اور39900پوائنٹس کی14بالائی حدکھوبیٹھا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس1418.55پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41291.43پوائنٹس سے کم ہوکر39872.88پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس671.59پوائنٹس کی کمی سی21817.88پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28519.79پوائنٹس کے گھٹ کر27537.50پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب44ارب35کروڑ99لاکھ15ہزار442روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم84کھرب29ارب49کروڑ9لاکھ97ہزار741روپے سے کم ہوکر80کھرب85ارب13کروڑ10لاکھ82ہزار299روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ38کروڑ40لاکھ5ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین27کروڑ79لاکھ15ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی ۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر1264کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی545کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ٬1531میںکمی اور88کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب٬کے الیکٹرک لمیٹڈ٬پی آئی اے٬دوست اسٹیل٬دیوان موٹرز٬پیس پاک لمیٹڈ٬ٹی آرجی پاک لمیٹڈ٬اینگرفرٹیلائزر٬ہم نیٹ ورک٬این آئی بی بینک لمیٹڈ٬ورلڈکام ٹیلی کام اورٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈسرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ