کا شتکاروں کو دھان کے دانوں میں 20 سے 22 فیصد تک نمی کی صورت میں کٹائی وپھنڈائی کی ہدایت

کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کیلئے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پر شروع کریں ٬ْترجمان

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دانوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے اورکہاہے کہ اگر ایسا ممکن نہ ہوسکے تو کمبائن کی رفتار آہستہ رکھنے کو ترجیح دی جائے تاکہ فصل نسبتاً اونچی کٹے اور اس طرح کم دانے ٹوٹیں ۔

ترجمان نے بتایاکہ کاشتکاردھان کی موٹی اقسام کیلئے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پر شروع کریں۔انہوںنے کہاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی بہت ضروری ہے نیز کٹائی کا مناسب وقت وہ ہے جب دانوں میں 20سے 22فیصد نمی ہو اور یہ نمی اس وقت ہوتی ہے جب سٹے کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں جبکہ نیچے والے دانے ہرے ہوں لیکن بھر چکے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گندم کی کٹائی والی مشینوں سے دھان کی کٹائی کرنے کیلئے مخصوص پرزہ جات استعمال کیے جائیں اور کاشتکار دھان کی کٹائی بذریعہ مشین کرتے وقت تسلی کر لیں کہ مشین کا گیئر٬ تھریشنگ ڈرم اور پنکھے کی رفتار مشین کے ساتھ فراہم کردہ ہدایت نامہ کے مطابق ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹائی کے بعد فصل کو کھیت میں پڑا نہ رہنے دیاجائے کیونکہ کٹائی اور پھنڈائی کے درمیان جتنا زیادہ وقفہ ہوگا حاصل کردہ چاول کی ریکوری اتنی ہی کم ہوتی جائیگی۔انہوںنے مزید کہاکہ رات کے وقت دانوں کو ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیاجائے تاکہ یہ اوس کی نمی سے محفوظ رہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے