زرعی ماہرین کی چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت چھدرائی کرکے زائد پودے نکالنے کی ہدایت

بلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45 دن بعد ٬ْ دوسرا پانی پھول آنے پرلگائیں ٬ْ ترجمان

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت چھدرائی کرکے زائد پودے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور فصل اگنے کے 10سی15 دن کے دوران چھدرائی کریں نیز چھدرائی کرتے وقت زائد پودے نکال دیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ چھ انچ رکھیں تاہم فصل اگنے کے وقت اگر زمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذرا تاخیر سے کریں کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ چنے کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو ہلکا پانی لگایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45 دن بعد ٬ْ دوسرا پانی پھول آنے پرلگائیں۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹیاںبھی چنے کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی فصل اگنے کے 30سی40 دن کے اندر ضرور کر یں جبکہ دوسری گوڈی 70سی80 دن میں کریں تاکہ دوبارہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں۔

انہوںنے کہاکہ گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ کھیت میں ملچ قائم ہونے سے زمین میں نمی بھی دیر تک برقرار رہے گی۔انہوںنے بتایاکہ چنے کی فصل پر بہت سی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں جن میں چنے کا جھلسائو٬ چنے کا سوکا یا مرجھائو اور چنے کی جڑ کی سڑن زیادہ اہم ہیں۔علاوہ ازیںچنے کی فصل کو بہت سے ضرر رساں کیڑے بھی نقصان پہنچاتے ہیں جن سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ نقصان رساں کیڑوں میں ٹوکہ٬ چور کیڑا٬ دیمک اور ٹاڈ کی سنڈی زیادہ اہم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان بیماریوں اور کیڑوںکے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کی جائیںاور محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی سفارش کردہ زہروں کا سپرے کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار حاصل ہو سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی