کے-الیکٹرک،ابراج گروپ نے شنگھائی پاور کمپنی کو فروخت کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 18:12

کے-الیکٹرک،ابراج گروپ نے شنگھائی پاور کمپنی کو فروخت کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی کمپنی ابراج گروپ نے اعلان کیا ہے کہ کے-الیکٹرک کے اکثر حصص کو 1.77 کروڈ ڈالر میں چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کیا جائے گا۔ ابراج گروپ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی لین دین کا عمل شروع کردیا ہے۔ ابراج گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 'معاہدے کی تکمیل کے ساتھ یہ پاکستان کی نجی شعبے کا سب سے بڑا لین دین ہوگا'۔

اعلامیے کے مطابق'ابراج گروپ، کے-الیکٹرک کے اکثر حصص شنگھائی پاور کمپنی کو1.77بلین ڈالر میں فروخت کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گیا ہے'۔ شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوندان کا کہنا ہے کہ 'شنگھائی الیکٹرک پاور گزشتہ سات سالوں میں کے-الیکٹرک کے ذریعے جو کامیابیاں ابراج گروپ نے حاصل کی ہیں اس پر خروج تحسین پیش کرتی ہے اور کے-الیکٹرک انتظامیہ کی کارکردگی اور صلاحیت کی معترف ہے'۔

(جاری ہے)

کراچی شہر میں کے-الیکٹرک کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ ہے جبکہ اس سے قبل اس کو کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کراچی سپلائی کمپنی 1913 میں وجود میں آئی تھی جس کی ذمہ داری شہر میں توانائی کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے بجلی کی پیداوار کے علاوہ اس کی تقسیم بھی تھی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2005 میں نجی شعبے میں دیا گیا تھا اور 2009 میں دبئی کی کمپنی ابراج گروپ نے اس کے حصص خریدے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن آف چائنا کے ذیلی ادارے شنگھائی الیکٹرک پاوربجلی کی پیداوار اور تقسیم جبکہ توانائی کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی