کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند

جمعہ 4 نومبر 2016 18:52

ْ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا٬ کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا٬ مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 433 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار 710 حصص کی مندی رہی٬ اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 91 کروڑ 33 لاکھ 64ہزار 560 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 143.71 پوائنٹس کی مندی سے 22750.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 28.01 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 163.27 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 302.15 پوائنٹس کی کمی سے 18517.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 43.56 پوائنٹس کی مندی سے 15525.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 59.70 پوائنٹس کے اضافے سے 19778.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 238 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 119.67 روپے کے اضافے سے 8369.67 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 4200 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 170 روپے کی مندی سے 5700 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 1550 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 92 لاکھ 25 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 18.40 روپے سے شروع ہو کر 18.33 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 2 کروڑ 10 لاکھ 82 ہزار 500 حصص کے سودے 44.90 روپے سے شروع ہو کر 44.61 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 790 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 26 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار 651 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 77 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ 26 ہزار 314 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 69 ارب 27 کروڑ 7 لاکھ 61 ہزار 881 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 7 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی