اکتوبر میں سیمنٹ کی پیداواری استعداد کا استعمال 92.77 فیصد تک پہنچ گیا

منگل 8 نومبر 2016 23:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) گزشتہ ماہ اکتوبر میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں 15.88 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ضمن میں گزشتہ ماہ ستمبر میں دو فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تاہم برآمدات میں 1.96 کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ستمبر 2016 میں 11.79 فیصد اضافہ ہوا تھا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11.26 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح برآمدات کے ضمن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اس عرصے کے دوران 1.73 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 9.57 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق اکتوبر 2016 ء میں مقامی فروخت15.88 فیصد اضافے کے ساتھ 3.008ملین ٹن رہی۔ جبکہ برآمدات 0.518 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس 2015کے مقابلے میں1.96 فیصد کم ہیں۔

اکتوبر میں مجموعی فروخت 3.527 ملین ٹن رہی جو 12.87 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر 2016 میں پیداواری استعداد کا استعمال 92.77 فیصد تھا۔اکتوبر 2016 میں افغانستان کو سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ برس اکتوبر 2015کے مقابلے میں 23.4 فیصدکمی کا سامنا کرنا پڑا جو گزشتہ برس کی برآمدات 0.252 ملین ٹن سے کم ہوکر 0.193 رہ گئی ہے۔ تاہم بھارت کے لیے برآمدات میں اس دوران اضافہ ہوا جو گزشتہ برس اکتوبرکی 0.086 ملین ٹن سے 27 فیصد بڑھ کر رواں مالی سال اکتوبر میں 0.110 ملین ٹن ہوگئیں ۔

بھارت کو برآمدات زیادہ تر واہگہ سرحد اور جنوبی بحری راستے سے کی گئی ہیں۔ ترجمان اے پی سی ایم اے نے افغانستان کو برآمدات میں کمی پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران اس ضمن میں 11.74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جولائی تا اکتوبر 2016کے دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں 101.88 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تنائو کے باعث برآمدات میں کمی بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی قیمت میں اضافے کے باعث سیمنٹ کے پیداواری لاگت میںبھی اضافہ ہو۱ ہے۔ مئی 2016ء میں کوئلے کی قیمت 54 ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 105 ڈالر ہو گئی ہے۔ ماہرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں ہائوسنگ صنعت کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ سیمنٹ سیکٹر کا انحصار اس وقت صرف انفرااسٹرکچر منصوبوں پر ہے۔ ملک میں ہائوسنگ صنعت کے فروغ سے انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جاسکے گا اور حکومت ایسی پالیسیوں سے گریز کرے جس سے تعمیری صنعت کو نقصان پہنچے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی