کیٹل مارکیٹس مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام مویشی منڈیوں کی منظم ترقی کے لئے مربوط انداز میں محنت سے خدمات انجام دی جائیں، کمشنر

منگل 8 نومبر 2016 23:32

فیصل آباد۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ کیٹل مارکیٹس مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام مویشی منڈیوں کی منظم ترقی کے لئے مربوط انداز میں محنت سے خدمات انجام دی جائیں تاکہ لائیوسٹاک کے شعبہ کے استحکام اوراس کاروبار کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرکے خاطر خواہ فوائد معاشی پال حضرات تک پہنچائے جاسکیں۔

انہوں نے یہ بات فیصل آباد کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی ساتویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز ایم پی اے جعفر علی ہوچہ ‘ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں ‘ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن خادم حسین جیلانی کے علاوہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رائے واجد علی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ( جنرل ) مہر شفقت الله مشتاق ‘ ایم ڈی ڈاکٹر شعیب سلیم اور کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصد مویشی پال حضرات کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے لہذا کمپنی کو صحیح خطوط پر چلانے میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی میں دستیاب سہولیات کو مزید پرکشش بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بیوپاری مارکیٹ کا رخ کریں ۔ انہوں نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بجٹ کے تفصیلات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔

ایم پی اے جعفر علی ہوچہ نے کہا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ کا منصوبہ شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے کہا کہ لائیو سٹاک کو ملکی معشیت میں کلیدی حیثیت کا حاصل ہے جس کی مزید ترقی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹس میں جانوروں کی خرید و فروخت اور سہولیات کے حوالے سے بعض امور پر روشنی ڈالی ۔ ایم ڈی نے مویشی منڈی نیاموآنہ میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات اور ترقی کے اقدامات سمیت انتظامی و مالی امور سے آگاہ کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز