زرعی ماہرین کی پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

صاف کردہ پیداوار کو ذخیرہ کرنے سمیت منڈی میں فروخت بھی کیاجاسکتاہے ،ْ رپورٹ

اتوار 13 نومبر 2016 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95 فیصد تک پتے جھڑ جائیں اور پودوں کی پھلیاں 75 فیصد تک زردی مائل ہو جائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر پہلے سے تیارکردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کر دیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزر آسانی سے ہو سکے۔

انہوںنے بتایاکہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پڑ پناتے وقت اس کی مناسب صفائی اور لپائی کا بھی انتظام کرناچاہیے نیز پڑ کے ار د گرد مناسب زہر دھوڑا بھی کرنا چاہیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوںسے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹالٹاکر جھاڑ لیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے دو سے تین مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کر لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو د و سے تین روز تک خشک کرلیناچاہیے تاکہ اس میں 8یا 10 فیصد سے زائد نمی نہ رہے۔ انہوںنے کہاکہ صاف کردہ پیداوار کو ذخیرہ کرنے سمیت منڈی میں فروخت بھی کیاجاسکتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی