دبئی حکومت اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ

مستقبل میں دبئی سے ابوظہبی تک کا سفر صرف ’بارہ منٹ‘ میں طے ہوگا

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

دبئی حکومت اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) مستقبل میں دبئی سے ابوظہبی تک کا سفر صرف ’بارہ منٹ‘ میں طے کر لیا جائے گا۔ دبئی حکومت نے امریکی کمپنی ’ہائپر لوپ ون‘ سے معاہدہ کر لیا ہے اور دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے، جسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں نقل وحمل کے تیز ترین ریلوے نظام متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

چند برس پہلے ’ہائپر لوپ‘ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ متعارف کروایا گیا تھا، جس کے تحت مسافر گیارہ سو پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مسافروں کے لیے سٴْپرسونک رفتار کی حامل پریشر ٹیوبز بنائی جائیں گی۔ دبئی حکومت نے اس منصوبے کا اعلان آج منگل آٹھ نومبر کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں واقع کمپنی ’ہائپر لوپ ون‘ کے سربراہ روب لائیڈ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’آج ہم یہاں ایک تاریخی معاہدہ طے کرنے کے لیے دبئی کے اپنے شراکت داروں (روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی) کے ساتھ ہیں۔‘‘اس امریکی کمپنی نے رواں برس کے آغاز پر اپنا پہلا تجربہ ایک امریکی صحرا میں کیا تھا اور تب یہ خبریں کسی سائنس فکشن سٹوری سے کم نہ تھیں۔

منصوبہ سازوں کے مطابق اس ٹرین کی تعمیر سے دبئی اور ابوظہبی کا سفر صرف بارہ منٹ میں طے ہو جایا کرے گا۔ گاڑی کی رفتار ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو تو ابھی اس سفر کو طے کرنے کے لیے دو گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ابھی اس حوالے سے کوئی مالی شرائط طے نہیں پائی ہیں اور اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھی مزید تجربات کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی کے مابین متعدد ایسے اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے، جہاں یہ ٹرین رکا کرے گی۔ اسی طرح دبئی کی سرکاری پورٹ آپریٹر کمپنی ’ڈٰی پی ورلڈ‘ نے بھی ’ہائپر لوپ ون‘ سے ایک معاہدہ کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دبئی کے صنعتی علاقے جبل علی پورٹ میں استعمال کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے۔تین برس پہلے یہ منصوبہ امریکا میں ایلون مسک کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔ ایلون مسک الیکٹرک کار ساز ادارے ٹیسلا موٹرز اور نجی خلائی ریسرچ فرم ’اسپیس ایکس‘ کے سربراہ ہیں۔ اس منصوبے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے مابین تقریباچھ سو کلومیٹر کا فاصلہ صرف پینتیس منٹ میں طے کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..