اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

جمعہ 25 نومبر 2016 18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری جمعہ کو یہاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ ای سی سی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دیدی۔ فرٹیلائزر پالیسی 2001ء کے تحت صنعتی سیکٹر گیس سیل قیمت صرف فیول سٹاک کیلئے فرٹیلائزر سیکٹر پر بھی لاگو ہو گی۔

کمیٹی نے ایرا کی جانب سے پیش کردہ فرنیچر کی خریداری کو ٹیکسوں سے مستشنی قرار دینے اور 15 ڈسڑکٹ ہیلتھ یونٹس (ڈی ایچ یو)اور خیبرپختونخوا و کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں واقع تین کالجوں کو فراہمی سے متعلق سمری کی بھی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

استشنیٰ صرف ایس ڈی ایف فنڈ کے ٹرانزیکشن تک محدود ہے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ڈی ایف) نے گرانٹ کے ذریعے فنڈز فراہم کئے ہیں اور ان تعلیمی اداروں کی تعمیرنو اور فرنیچر کی خریداری و فراہمی کیلئے یونیسکو کو مینڈیٹ دیا ہے۔

کمیٹی نے وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و تحقیق کی تجویز پر برآمدی مدت کے 30 دنوں میں توسیع کی بھی منظوری دیدی۔ وزارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے محکمہ خوراک اور آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز نے برآمدی دنوں میں توسیع کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ وزارت قومی تحفظ خواراک نے گندم اور آٹے کی برآمد سے متعلق ریبیٹ کی ادائیگی کی غرض سے 30 دنوں کی توسیع کیلئے بھی کمیٹی سے رابطہ کیا تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپورٹ ریبیٹ کی ادائیگی سے متعلق صرف ان برآمدات کیلئے دی جائے گی جو 30 ستمبر 2015ء تک ٹرنسپورٹ کی گئی ہوں۔

کمیٹی نے جولائی 2010ء سے جولائی 2016ء مدت کیلئے حکومت سندھ کے مختلف محکموں اور ہیسکو و سیپکو کے بلوں کے معاملات کو حل کرنے کی غرض سے وزارت پانی و بجلی اور سندھ حکومت کے درمیان طے پانے والے تصفیہ کی بھی منظوری دیدی جس کے تحت حکومت سندھ ستمبر 2016ء سے 6 ماہانہ اقساط میں 27.398 ارب روپے کی رقم ادا کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی