فلمی صنعت کے فروغ کیلئے 3 اور 4 دسمبر کو کراچی میں پہلی پروڈکشن اینڈ انٹرٹیمنٹ کانفرنس فوکس پی کے 2016ء کا انعقاد کیا جائے گا

منگل 29 نومبر 2016 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ایس سی پی ای کی کمیٹی کی چیئر پرسن عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ایف پی سی سی آئی ملک میں فلمی صنعت کے فروغ کے لئے 3 اور 4 دسمبر کو کراچی میں پہلی پروڈکشن اینڈ انٹرٹیمنٹ کانفرنس فوکس پی کے 2016ء کا انعقاد بیچ لگژری ہوٹل میں کر رہی ہے جس میں پروڈکشن، انٹرٹیمنٹ اور میڈیا کے تمام سیکٹر کے پروفیشنلز شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فیڈریشن کے نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، منسٹری آف انفارمیشن کے شفقت جلیل، ارشد فاروق، فرشتے اشرف اور سمیہ جعفر بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ کانفرنس میں ملکی ٹی وی، فلم، تھیٹر، ریڈیو، پرنٹ اور ڈیجیٹل کی فیلڈ سے متعلق بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس سے وزیر برائے انفارمیشن مریم اورنگ زیب، چیئرمین پیمرا ابصار علی، علی مستنصر، عثمان پیرزادہ، ماریہ واسطی اور دیگر خطاب کریں گے۔ کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد ایونٹ میں انڈسٹری کے پروفیشنلز کو بزنس کمیونٹی ملکی اور غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع ملیں گے۔

سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ فوکس پی کے 2016ء پروڈیوسر، ڈائریکٹرز، شوبز شخصیات، تقسیم کاروں، ٹریڈ باڈیز، پروڈکشن ہاؤسز، موسیقی کے پروڈیوسر اور فلم تقسیم کاروں کے ساتھ ساتھ تخلیقی اور تکنیکی ماہرین کے لئے میڈیا ہاؤسز کے مالکان، ٹی وی چینلز کے سی ای اوز، فلم اور ٹی وی کے پروڈیوسرز، کیبل ، فلم اور پرنٹ کے ڈسٹری بیوٹرز سے ملنے، کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی، پیمرا ،وزارت اطلاعات اور خیبرپختوانخوا کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت سے بھی روابط پیدا کرنے کا اچھا موقع ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو جو کانفرنس کر رہی ہیں یہ فیڈریشن کی روایت سے ہٹ کے ہے لیکن ہمارے ہمسایہ ملک میں ان کی فیڈریشن فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہے جس کی وجہ سے ان کی فلم انڈسٹری بہت ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ اس کانفرنس میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان اور فیڈریشن ایک پلیٹ فارم پر آکر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے ٹیکس نیٹ ورک میں وسعت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم، ڈرامہ ایکسپورٹ ہوگا تو ملک میں قیمتی زرمبادلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی انڈسٹری سے بہت زیادہ لوگوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں انور مقصود اور غضنفر علی کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ اس موقع پر وزارت انفارمیشن کے آفیسر شفقت جلیل نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف فلم انڈسٹری کو پرموٹ کرنے کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں اور یہ کانفرنس بھی اس دلچسپی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے اس انڈسٹری سے وابستہ افراد کو موقع ملے گا کہ وہ ایک دوسرے سے میل جول کرسکیں اور اپنے کام کو پروموٹ کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے