روس کے مرکزی بینک سے 3 کروڑ ڈالر چوری کر لئے گئے

بیرونی طاقتیں روس کے بینکنگ سسٹم پر مسلسل سائبر حملے کرکے افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں ،ْروسی حکام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:04

روس کے مرکزی بینک سے 3 کروڑ ڈالر چوری کر لئے گئے
ْ ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) ہیکرز نے روس کے مرکزی بینک کے اکاؤنٹ کو ہیک کرکے 2 ارب روبیلز (3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز) چوری کرلیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی مرکزی بینک کے ایک عہدید ار ایرٹیوم سائیچیوف نے بتایا کہ ہیکرز نے تقریباً 5 ارب روبیلز چرانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز نے کلائنٹ کی جعلی معلومات کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور رقم چوری کرنے میں کامیاب رہے۔

مرکزی بینک نے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت بیرونی طاقتیں روس کے بینکنگ سسٹم پر مسلسل سائبر حملے کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں اس سے قبل رواں برس فروری میں بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے امریکہ میں موجود شاخ سے بھی ہیکرز نے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر چرا لیے تھے ،ْچوری کا مذکورہ واقع 5 فروری کو پیش آیا تھا اور اس رقم کے کھوجانے کے ایک ماہ بعد اس حوالے سے ہونے والے انکشاف کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کے ماہر ان ہیکرز نے بینک کے اکائونٹس تک رسائی حاصل کرکے متعدد فراڈ اکائونٹس میں پیسے فلپائن اور سری لنکا ٹرانسفر کرانا شروع کردیئے تھے ،ْیہ ہیکرز کامیابی سے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فلپائن کے 4 اکائونٹس میں منتقل کرچکے تھے مگر بنگلہ دیش کے لیے یہ کوشش زیادہ بدترین صرف اس لیے ثابت نہیں ہوسکی کیونکہ ایک ہیکر نے اسپیلنگ میں غلطی کردی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور