بھارتی تاجر کا بیٹی کی شادی پر بے گھر افراد کو مکان کا تحفہ

اجے منوٹ اپنی بیٹی کے بیاہ پر 70 سے 80 لاکھ روپے خرچ کرنا چاہتا تھا،مقامی سیاستدان کے مشورے پر تمام رقم بے گھر لوگوں کو سرچھپانے کے لیے جگہ فراہم کرنے کیلئے لگادی کپڑے اور اناج کے تاجر نے مہمانوں کے لیے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرادی اور تمام تقریبات کو سادگی سے ادا کرنے کا فیصلہ

پیر 19 دسمبر 2016 21:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) بھارت میں ایک تاجر نے پہلے اپنی بیٹی کی دھوم دھام سے شادی کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں اسی رقم سے 90 بے گھر افراد کو مکانات تعمیر کرکے تحفے میں دیدیئے۔بھارتی تاجر اجے منوٹ اپنی بیٹی کے بیاہ پر 70 سے 80 لاکھ روپے خرچ کرنا چاہتا تھا لیکن ایک مقامی سیاستدان کے مشورے پر اس نے تمام رقم سے بے گھر لوگوں کو سرچھپانے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کپڑے اور اناج کے تاجر نے مہمانوں کے لیے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرادی اور تمام تقریبات کو سادگی سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور کچی آبادیوں میں رہنے والی90 خاندانوں کو گھروں کا مالک بنادیا۔بھارتی تاجر 108 مکانات دینا چاہتا تھا لیکن شادی والے روز صرف 90 مکانات ہی مکمل ہوسکے اور یوں اس کی چابیاں مالکان کے حوالے کی گئیں۔ لیکن اس کے لیے سخت معیار رکھا گیا تھا جس کے تحت مالک کا غریب ہونا ضروری تھا اور دوسری شرط کچی اور غریب آبادی میں رہائش تھی جب کہ ضروری تھا کہ وہ شراب، نشہ اور جوے کی لت سے بھی دور ہو۔ اس معیار پر اترنے والے لوگوں کو صاف پانی، بجلی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ بھارتی تاجر کی جانب سے دیئے گئے ہر مکان کا رقبہ قریباً 240 فٹ ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین