وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کیلئے جامع اور موثر اقدامات اٹھارہی ہے ،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 20 دسمبر 2016 19:01

پشاور۔20دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کیلئے جامع اور موثر اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ مضبوط معیشیت قومی ترقی،ملکی استحکام ویکجہتی اورمعاشرتی فلا ح وبہبود میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روزپشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پشاور میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد باقر،حاجی سینیٹرغلام علی، محمدریاض خٹک نائب صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری، سیکرٹری انڈسٹری خیبرپختونخوا فرح حامد،ممتاز صنعت کار تاجر، بینکار اورکاروباری حضرات کی کثیرتعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کے صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں ایکسپورٹروں،ٹیکس دہندگان حضرات کی بھرپور کوششوں اورمحنت سے ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ نہ صرف صوبے بلکہ قومی سطح پر بھی ملک کے استحکام اورترقی میں اپنا بھرپور کردار اد اکرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے خیبرپختونخوا اورفاٹامیں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی سازگارہے۔ گورنرنے اس موقع پر بہتر ین کارکردگی دکھانے والے صنعت کاروں، تاجروں اورسرمایہ کارو ں میں شیلڈزبھی تقسیم کیں اورقومی ترقی میں موثرکردار ادا کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں محمدریاض خٹک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چیمبر کو درپیش بعض مسائل ومشکلات کا بھی کیا جس پہ گورنر نے ان کے جائز مسائل کے حل کا یقین دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی