وزیر اعظم کا بوسنیا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،ْ گارڈ آف آنر پیش ،ْ بچوں نے گلدستے پیش کئے

منگل 20 دسمبر 2016 19:05

سراجیوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کا بوسنیا پہنچے پر وزیر ٹرانسپورٹ ازمیر جیسکو اور دیگر اعلیٰ حکام نے بوسنیائی دارالحکومت میں وزیراعظم اور ان کے وفد کا انٹرنیشنل پر پرتپاک خیر مقدم کیا اس موقع پر بوسنیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز اور بوسنیائی سفیر ندیم مکاروک بھی موجود تھے ،ْوزیراعظم جونہی طیارے سے اترے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کئے۔ وزیراعظم 20 سے 22 دسمبر تک بوسنیا کی وزراء کونسل کے چیئرمین (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں ، بیگم کلثوم نواز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

طرفین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کریں گے۔ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات روابط، بین الپارلیمانی رابطوں اور ثقافتی و تعلیمی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع تر باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنمائوں اور ارکان سے بھی ملیں گے۔ وہ رئیس العلماء حسین ایف کوازویک سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور فارن ٹریڈ چیمبر اینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی