ایف پی سی سی آئی انتخابات،مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز اور چیمبر ز کا یونائیٹڈ بزنس گروپ کی حمایت کا سلسلہ جاری

منگل 20 دسمبر 2016 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء)ملک کی مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔منگل کو سکھر چیمبر آف کامرس ،حیدر آباد چیمبر آف کامرس،لاڑکانہ چیمبر آف کامرس ،شکار پور چیمبر آف کامرس اور میرپور خاص چیمبر آف کامرس نے بھی یوبی جی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ اعلان سکھر چیمبر کے محمد اقبال خان ،حیدرآباد چیمبر کے محمد اکرام راجپوت ،لاڑکانہ چیمبر کے گروپ لیڈر ممتاز ،شکار پور چیمبر کے الحاج دھنی بخش اور میرپور خاص چیمبر آف کامرس کے عبدالخاق خان نے یوبی جی کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ کے چیمبرز سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے گزشتہ دو سال کے دوران خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں اور صدارتی امیدوار زبیر طفیل نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے معاملے پر جو کردار ادا کیا ہے اس کو بزنس کمیونٹی ستائش کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کے پاس سوائے ایک شخص کے کردار کشی کرنے کے اور کوئی بات نہیں ہے ۔وہ اپنا پرانا راگ الاپ کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں جو باشعور بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ناممکن ہے ۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ بزنس کمیونٹی کی خدمت کے لیے ایک وژن رکھتی ہے اور اس ہی کو مدنظررکھتے ہوئے ہم اس گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل نے اندرون سندھ کے مختلف چیمبرز کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیک نیتی ہر دن کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے سامنے واضح ہوتی جارہی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ انتخابات میں بزنس مین پینل کی جانب سے حصہ لینے والے امیدوار ہمارے منشور کو دیکھتے ہوئے ہماری حمایت کا اعلان کررہے ہیں ۔یہ امر مخالفین کے لیے نوشتہ دیوار ہے ۔انہوںنے کہا کہ محض تنقید کے سہارے انتخابات نہیں جیتے جاسکتے ہیں ۔بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے دو سال کے دوران خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ یوبی جی کا مشن بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے جبکہ مخالفین سال کے صرف ایک ماہ نظر آتے ہیں اور اس کے بعد اپنے گھروں میں جاکر سوجاتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی