محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری عبدا لرحمن گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فصلوں پر کیڑوں کے حملے سے بچائو کے لئے مختلف تدابیر اپنا نے کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ فصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کے لئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اورکیڑے مار ادویات کے ا ستعمال کو آخری حربہ کے طور پر استعمال کیا جائے ،اجلاس کو بتایا گیا کہ کیڑے مار ادویات کے کم سے کم استعمال سے انسانی بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ماحول آلودہ نہیں ہوگا ، محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر عمل درآمد شرو ع کر رکھا ہے،اس حوالے سے محکمہ زراعت کی لیبارٹریز دن رات کام کررہی ہیں ،پنجاب کی45تحصیلوں میں نمائشی پلاٹ لگا نے اس فارمولے پرتیزی سے عمل ہوگا ، سیکرٹری زراعت محمد محمود نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدیات کی ہے کہ اس فارمولہ پرتیز ی سے عمل کریں،اس فارمولہ کے مطابق زرعی ادویات بنانے والی ہرکمپنی کو ایک تحصیل دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی ثابت کرسکے،کاٹن سٹک کوختم کرنے کے لئے پندرا جنوری تک ہل چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ، کپاس کی باقیات کو بھٹہ خشت مالکان کوفراہم کیا جارہا ہے تاکہ خطر ناک کیڑوں کے انڈے اور بچے آگ میں تلف ہوجائیں،کیڑوں کے انڈوں اور بچوں سے کو ختم کرنے کے لئے کپاس کی باقیات کو کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے دور لے جایا جارہاہے ،فیکٹریوں میںجمع ہونے والے کچرے کوزمین میں دفن کرنے کی کسانوںکوترغیب دی جارہی ہے ،اس کے علاوہ کسانوں کوکہا گیا ہے کہ وہ خالی کھیتوں میںہل چلائیں تاکہ کیڑے پروندں کی خوراک بن جائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..