پنجاب میں فنی تربیت کا معیارعالمی سطح کے برابر لایا جائے ، صوبائی وزیرصنعت، تجارت و سرمایہ کاری

جمعرات 12 جنوری 2017 22:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) صوبائی وزیرِصنعت، تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے پنجاب میں ٹیکنیکل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکلز ڈویلپمنٹ کے معیار کو عالمی سطح پر لائیں تاکہ ہمارے ہنر مند افراد اندرون و بیرون ملک بآسانی روزگار حاصل کر سکیں، وہ جمعرات کے روز سول سیکریٹریٹ میں پنجاب میںسکلزڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر بریفنگ لے رہے تھے، اجلاس میں سیکریٹری صنعت محمد مجتبیٰ پراچہ،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد امیر خٹک اور دیگر افسران بھی موجود تھے،شیخ علائوالدین نے کہا کہ اس وقت صرف ان شعبوں میں افرادی قوت تیار کی جائے جن کی ملکی اورغیر ملکی سطح پربہت زیادہ مانگ ہے اور وہ قومی ترقی میں بامقصد کردار ادا کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرائوں کو معاشرے میں روزگار کے حوالے سے کئی چیلنجوں کا سامنا ہے لہٰذا ان طبقات کو ترجیحی بنیادوں پر ان پروگراموں میں شامل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایسا سروے کرانا بھی ضروری ہے کہ پنجاب میں اب تک14لاکھ سے زائد جن افراد کو فنی تربیت دی جا چکی ہے ان میں سے کتنے افراد کو روزگار مل چکا ہے اور جن کو نہیں ملا اس کی وجوہات کیا ہیں تاکہ مستقبل میں ان خامیوں کو دور کیا جاسکے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پنجاب کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آئندہ پانچ سال میں سی پیک کے صنعتی و تجارتی منصوبوں کیلئے بے پناہ افرادی قوت درکار ہو گی ،لہٰذا فنی تربیت دینیوالے اداروں کو ابھی سے اس مقصد کیلئے منصوبہ بندی کر لینی چاہیے،قبل ازیں محمد امیر خٹک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شباز شریف نے ہمیں چار سال میں20لاکھ افراد کو ہنر مند بنانے کا ہدف دیا تھا جن میں سے ڈھائی سال کے دوران14لاکھ57ہزار افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں عالمی بینک کی بھر پورمعاونت شامل ہے اور مستقبل میں ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جن کی بدولت نہ صرف موجودہ خامیاں دور ہو ں گی بلکہ نظر اندازطبقات کو واضح نمائندگی ملے گی اور تربیت یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں بھی ہر ممکن مدد دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی تربیت حاصل کرنیوالے نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک روزگار کے حصول میں مدد فراہم کی جارہی ہے جبکہ تربیت کے معیار کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ