پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںزبردست تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 351.01 پوائنٹس کے اضافے سے 49364.83 پوائنٹس پر بند

جمعہ 20 جنوری 2017 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 351.01 پوائنٹس کے اضافے سے 49364.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 75 ارب 44 کروڑ 92 لاکھ 6 ہزار 385 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 32 لاکھ 26 ہزار 660 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تجارتی حجم میں 37 کروڑ 82 لاکھ 39 ہزار 510 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49100، 49200 اور 49300 پوائنٹس تین کی بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 351.01 پوائنٹس کے اضافے سے 49364.83 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 135.73 پوائنٹس کی تیزی سے 26436.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 261.06 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 702.39 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 68.72 پوائنٹس کے اضافے سے 20260.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 58.01 پوائنٹس کی تیزی سے 17986.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 177.58 پوائنٹس کے اضافے سے 23842.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 154 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 198.79 روپے کے اضافے سے 4190.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 59.15 روپے کی تیزی سے 1385 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 92.51 روپے کی مندی سے 4739.99 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 5900 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 5.25 روپے سے شروع ہو کر 5.55 روپے پر بند ہوئی جبکہ فیصل بینک کے 2 کروڑ 98 لاکھ 23 ہزار حصص کے سودے 28.98 روپے سے شروع ہو کر 27.11 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 45 کروڑ 97 لاکھ 24 ہزار 490 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 22 ارب 90 کروڑ 10 لاکھ 25 ہزار 247 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 29 ارب 39 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 179 روپے سے بڑھ کر 99 کھرب 4 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ 84 ہزار 564 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 86 لاکھ 23 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس