پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی

کاروباری مندی کے سبب انڈیکس500سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث 100انڈیکس 49700پوائنٹس سے کم ہو کر49200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا

بدھ 15 فروری 2017 20:12

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کاروباری مندی کے سبب انڈیکس500سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث 100انڈیکس 49700پوائنٹس سے کم ہو کر49200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی88ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم98کھرب سے گھٹ کر97کھرب رپے کی سطح پرآگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائوکارجحان غالب رہا ۔ کاروبار کے آغاز 100انڈیکس میں 18 پوائنٹس کمی سے ہوا ،ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر کاروبار کے دوران 171 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 922 کی بلند سطح تک دیکھا گیابعد ازاں سرمائے کے انخلاء کے سبب انڈیکس تنزلی کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج ،پاناما کیسز کی دوبارہ سماعت اور موجودہ امن وامان کی صورتحال پر لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شئیرز کے لین دین میں روز بروز کمی واقع ہوئی رہی ہے ۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس49700،49600،49500،49400، 49300کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا اس طرح کے ایس ای100انڈیکس میں553.76پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس49767.91پوائنٹس سے کم ہوکر49214.15پوائنٹس پرآگیا،303.70پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26632.84پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33555.06پوائنٹس سے گھٹ کر33250.96پوائنٹس پربندہوا۔

بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں88ارب36کروڑ82لاکھ87ہزار359روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم98کھرب22ارب90کروڑ17لاکھ2ہزار289روپے سے کم ہوکر97کھرب34ارب53کروڑ34لاکھ14ہزار930روپے رہ گیا۔بدھ کومارکیٹ میں41کروڑ75لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز35کروڑ30لاکھ66ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روزمجموعی طورپر413کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی102کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،297میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ4کروڑ53لاکھ،پاورسیمنٹ3کروڑ94لاکھ،میڈیاٹائمز1کروڑ94لاکھ,عائشہ اسٹیل مل1کروڑ89لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں106.66روپے اورسروس انڈسٹریز لمیٹڈکے بھائو میں67.22روپے کا اضافہ سنوفی ایونٹس کے بھائومیں76.89روپے اورہینوپاک موٹرکے بھائو میں54.01روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب