خصوصی او وی آئی کے بغیر500 روپے کے نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی وضاحت

پیر 27 مارچ 2017 22:44

خصوصی او وی آئی کے بغیر500 روپے کے نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی وضاحت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006 میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن، اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں۔

بعد میں ایک اور سیکورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی یعنی آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا، رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے، یعنی 2006 سے 2009 تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ، اور 25 جنوری 2010 سے موثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔ عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے سیکشن روپے کو پہچانو دیکھیں۔ (http://www.sbp.org.pk/finance/NotePehchano/index.asp).اسٹیٹ بینک توقع کرتا ہے کہ اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا میں آنے والی ایسی خبروں کا سدِ باب ہوگا اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا