بینک الفلاح کا پچیسواں سالانہ جنرل اجلاس

بدھ 29 مارچ 2017 22:16

بینک الفلاح کا پچیسواں سالانہ جنرل اجلاس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بینک الفلاح کا پچیسواں سالانہ جنرل اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جہاں بینک کے حصص یافتگان نے 31دسمبر 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔ بینک نے دسمبر 2015کے 7.523ارب کے مقابلے میں سال 2016کے دوران 7.900ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کرلیا۔ فی حصص آمدن دسمبر 2015کے 4.73روپے میں 4.8فی صد اضافے کے بعد 4.96روپے رہی ۔

سالانہ جنرل اجلاس کی صدارت بینک کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیل المتاویٰ نے کی جبکہ بورڈ کے ارکان خالد مانع سعید العتیبہ، ایفسٹراٹیوس جارجیوس آرا پوگلو، خالد قریشی ، کامران مرزا ، عاطف باجوہ کے علاوہ بینک کے حصص یافتگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔بینک کی مالیاتی کارکردگی کے کلیدی پہلوؤں سے متعلق بریفنگ کے دوران حصص یافتگان کو بتا یا گیا کہ سال 2016میں کم شرح منافع اور سپریڈ کے باعث عمومی طور پر شعبہ بینکاری کو مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

ان مشکلات کے باوجود بینک کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 5فی صد شرح نمو کا حامل رہا۔ بنیادی آمدنی پر دباؤ کے باوجود فنڈ کی لاگت کو احسن طریقے سے برتا گیا جس سے مجموعی آمدن پر کم تر سپریڈ کا اثر قابو میں رہا۔حصص یافتگان کو بتا یا گیا کہ بینک کے کل پراویژنز48فی صد کمی کے بعد 1.2 ارب ہوگئے ہیں، جس میں بیڈ لونز کی وصولیوں کی شرح میں بہتری کا کردار ہے۔

موثر اورکارگر رسک منجمنٹ کے باعث بینک کے اثاثوں کا معیار قابل ِ قبول سطح پر رہا۔ بینک کا مجموعی اے ڈی آر 62فی صد رہا جو کہ شعبہ بینکاری میں سرفہرست ہے۔ حصص یافتگان کو مزید بتا یا گیا کہ سال کے اختتام پر بینک کی این پی ایل شرح 4.8فی صد پر برقرار رہی جبکہ کوریج کی شرح 86فی صد رہی ۔ یہ دونوں نتائج شعبہ بینکاری کے بہترین نتائج میںسے ہیں۔

بینک کے کل اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال کے 903ارب روپے کے مقابلے میں دسمبر 2016 میں 917ارب روپے ہوگئی۔ بینک کی بنیادی اور پائیدار ڈپازٹس کو تحریک دینے اور ڈپازٹس کی لاگت میں کمی کرنے کی بینک کی حکمت عملی کے پیش نظر ، کل ڈپازٹس 640ارب روپے کی سطح پر برقرار رہے اور مجموعی CASAمکس بہتری کے بعد 83فی صد رہا اور کرنٹ اکاؤنٹ میں 19 فی صد کی بہتری دیکھی گئی۔

بینک کی جانب سے قرضوں کے اجراء کا عمل تسلی بخش رہا جس میں کل ایڈوانسز دسمبر 2016میں 13فی صد اضافے کے بعد 396ارب روپے تک جاپہنچے۔ بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف باجوہ کا کہنا تھاکہ بینک الفلاح کی کارکردگی مجموعی طور پر کاروبار کے لیے ایک ناسازگار ماحول کے باوجود نہایت تسلی بخش رہی ہے۔اس سال ہم نے ملک میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے کئی اہم اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ اپنی خدمات اور مصنوعات کی افادیت میں اضافے کے ذریعے ہم ملک میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خدمات فراہم کی جاسکیں۔-

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب