ایڈمور گیس کے جدید ترین آئل ٹرمینل کا افتتاح

بدھ 29 مارچ 2017 22:16

ایڈمور گیس کے جدید ترین آئل ٹرمینل کا افتتاح
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ایڈمور گیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ دولت پور، سندھ میں اپنے نئے جدید ترین آئل اسٹوریج مرکز کے افتتاح کے موقع پر یکم اپریل کو ایک تقریب منعقد کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی ہوں گے۔

ایڈ مور نے حال ہی میں اپنے اسٹوریج مرکز کی تعمیر پر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور اس ضمن میں تقریباً 370 ملین روپے دولت پور ٹرمینل کی تعمیر پر خرچ کئے گئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کمپنی کا مقام مزید مستحکم ہوگا۔بالائی سندھ اور بلوچستان میں ریٹیل نیٹ ورک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹرمینل کی اسٹوریج گنجائش 2 ہزار میٹرک ٹن ہے جس میںمستقبل میں مزید 3 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تیکنیکی اعتبار سے جدید ترین اسٹوریج مرکز اعلیٰ ترین حفاظتی اور ماحولیاتی قواعد اور معیارات کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔اس مرکز کی تعمیر ریکارڈ مدت میں کی گئی ہے۔ اس کا افتتاح ایڈمور کے کاروباری مقاصد میں انتہائی اہم سنگ میل اور عظیم کامیابی ہے۔ اس مرکز کی تعمیر سے نہ صرف صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو ایڈ مور زیادہ بہتر خدمات فراہم کرے گا بلکہ دولت پور کے دور دراز علاقے میں معاشی ترقی کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب