جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ،ْسربراہ چھاپہ مار ٹیم

منگل 4 اپریل 2017 20:02

جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ،ْسربراہ چھاپہ مار ٹیم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء)جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ جس کیلئے محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ کے انسپکٹرز بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چھاپہ مارنے والی ٹیم کے سربراہ چوہدری محمد فاروق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز نے وہاڑی چوک کے پاس 70 لاکھ روپے مالیت کی متعدد کمپنیوں کے لیبلز میں پیک کی جانے والی جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کرنے کے موقع پر کیا۔

ٹیم کے دوسرے ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول بہاولپور چوہدری محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان عمر فاروق، ایگریکلچر آفیسر ملتان رائو شمریز شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فیپرونل اور کاربوفیوران جو کہ کماد اور مکئی کی سنڈیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہیںان کی متعدد ملٹی نیشنل، نیشنل اور مقامی کمپنیوں کے لیبلز استعمال کرکے غیر قانونی طور پر تیاری اور پیکنگ کرکے فروخت کی جاتی ہے۔

جن کمپنیوں کے پیکنگ میٹریل موقع سے برآمد ہوئے ان میں القاسم بزنس انٹرپرائزز، انیکس کیمیکلز، ٹائم ایگرو سائنسز اور ٹائیگر ایگرو، کی پیک شدہ حالت میں بڑی مقدار میں موجود پائی گئیں جن پر امپورٹرز، پلس پاکستان، کمانڈر ایگرو، میاں پیسٹی سائیڈز، ایگزن کیمیکلز اور فور برادرز کے رجسٹریشن نمبر درج پائے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں کے غیر قانونی اور بے اجازت کے لیبلز استعمال کیے جارہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار ملزمان کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر فاروق کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ ملزمان میں محمد شان (منیجر)، خلیل ولد غلام محمد، یامین ولد تاج محمد، ملک افتخار (مالک گودام) کے خلاف زیر دفعات 21a، 23A، ایگریکلچر پیسٹی سائیڈز آرڈیننس 1971 رولز 1973 ترمیم شدہ 1997کے تحت ایف آرئی آر درج کرادی گئی ہے۔ تین ملزمان کو موقع سے گرفتار کرادیا گیا ہے۔ موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ملک افتخار کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکے۔ پیکنگ ایریا اور گودام میں موجود میٹریل بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا