پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند

منگل 4 اپریل 2017 20:06

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 92 کروڑ 6 لاکھ 36 ہزار 603 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 56 کروڑ 57 لاکھ 52 ہزار 269 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار 630 حصص کی مندی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 139.38 پوائنٹس کی کمی سے 48088.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 69.30 پوائنٹس کی مندی سے 25586.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 78.15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 23.17 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 169.29 پوائنٹس کی کمی سے 19640.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 2.48 پوائنٹس کی مندی سے 16246.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 13.02 پوائنٹس کے اضافے سے 23035.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 220 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 370 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 279.98 روپے کے اضافے سے 6169.98 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کے سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 9300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 215 روپے کی مندی سے 4175 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 102.06 روپے کی کمی سے 7160 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بائیکو پیٹرولیم کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 46 لاکھ 97 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 22.14 روپے سے شروع ہو کر 22.99 روپے پر بند ہوئی جبکہ آزگارڈ نائن کے 78 لاکھ 95 ہزار حصص کے سودے 13.12 روپے سے شروع ہو کر 13.04 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 46 لاکھ 98 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 98 کروڑ 81 لاکھ 72 ہزار 787 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 96 کھرب 13 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ 78 ہزار 231 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 79 ارب 38 کروڑ 25 لاکھ 41 ہزار 628 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ 1 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا