
افغان نیشنل آرمی
اس کی قسمت میں بھگوڑے ہی رہ گئے ہیں۔۔۔۔امان اللہ ہزاروں افغان فوجیوں سے ایک ہے جو نئی افغان فوج میں بھرتی ہوئے لیکن چند ماہ بعد ہی بھگوڑے ہوگے تھے۔ سوال یہ ہے کہ امان اللہ او اس جیسے دیگر ہزاروں افسر اور جوان بھگوڑے کیوں ہو رہے ہیں؟
بدھ 3 فروری 2016

(جاری ہے)
اپنے اس جوش بھرے وعدے کے ٹھیک 15 ماہ بعد ہی یہ نوجوان افسر افغان فوج کو چھوڑ کر جا چکا ہے۔
افغان فوج کی عددی قوت ایک لاکھ 70 ہزار تھی اور گزشتہ ایک برس کے دوران میں اس تعدا کا ایک تہائی حصہ بھگوڑا بن چکا تھا۔ افغان فوجیوں کو صرف تنخواہوں کی عدم فراہمی کے مسئلے کا ہی سامنا نہیں بلکہ طالبان کے مقابلے میں افغان فوجیوں کو شدید جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس صورتحال میں اگر غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کا عمل مکمل ہو جاتا ہے تو افغان فوج کیلئے طالبان کے شدید حملوں کو پسپا کرنا تو دور کی بات، ان کا ڈھنگ سے سامنا کرنا بھی مشکل ہو گا ۔امریکہ افغان فوج کی تشکیل اور تربیت پر اب تک 65 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے اور اس کی منصوبہ بندی یہ ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کا عمل مکمل ہونے تک کم از کم 3لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل افغان فوج تیار کی جائے۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے گزشتہ برس اکتوبر میں کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ افغان فوجیوں کے بڑی تعداد میں بھگوڑے ہونے کی وجہ لیڈر شپ کی کمی اور چھٹی نہ ملنا ہے۔ بعض علاقوں میں فوجی 3برس سے زائد عرصہ سے مسلسل برسرپیکار ہیں۔ 2015 میں غیر ملکی افواج سے افغانستان میں عسکری کارروائیوں کا سلسلہ بند کر کے تمام آپریشنل ذمہ داریاں افغان فوج کے حوالے کر دی تھیں اور اس کے بعد سے میدان جنگ میں طالبان کے مقابلے میں مارے جانے والے افغان فوجیوں کی شرح میں 26 فیصد اضافہ ہوچکاہے۔2015 سے لے کر اب تک میدان جنگ میں مارے جانے والے افغان فوجیوں کی تعداد 16 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
افغان فوج کی جانب سے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تربیت دلانے کے لئے قومی ٹی وی پر بھر پور اشتہاری مہم چلا رہی ہے جس میں افغان فوجیوں کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر مشقیں کرتے اور بہترین میس میں کھانا کھاتے ہوئے دکھائے جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ فیلڈ میں صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ اعلیٰ فوجی افسروں او رسیاستدانوں کی کرپشن کے باعث فوجی نوجوانوں کو نہ تو ڈھنگ کے کھانے اور پہنے کو ملتا ہے او نہ ہی نہیں بروقت تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں حتی کہ ان کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ بھی غیر معیاری ہوتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Afghan National Army is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 February 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.