امریکی فوج عراق کے محاذپر

کیا امریکہ اپنی نئی دفاعی حکمت عملی میں کامیاب ہوپائے گا۔۔۔۔ امریکہ نے نائن الیون کے ڈرامائی واقعہ کے بعد افغانستان کو ملیامیٹ کیا۔ اسکے عراق کیمیائی ہتھیاروں کا الزام عائد کرتے ہوئے لشکرکشی کردی

پیر 11 اپریل 2016

Americi Fouj Iraq K Mahaz Per
نعیم خان:
امریکہ نے نائن الیون کے ڈرامائی واقعہ کے بعد افغانستان کو ملیامیٹ کیا۔ اسکے عراق کیمیائی ہتھیاروں کا الزام عائد کرتے ہوئے لشکرکشی کردی۔ امریکہ نے عراق کاامن برباد کرکے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ خانہ جنگی کے باعث ہونے والے خود کشی حملوں اور بم دھماکوں نے شہریوں کاجینا محال کردیا۔ امریکہ نے 2003ء میں عراق پر حملہ کیا اور دسمبر 2011ء میں اپنی فوجیں نکالیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور اتحادی فوجیں عراق مشن میں مکمل ناکام ہوئیں۔ انہیں اس جنگ میں شدید جانی ومالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے عراقی تیل کے ذخائر پرجی بھر کے ہاتھ صاف کیا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اپنی بربریت کے باعث دنیا میں شدید خوف ہراس پھیلارکھا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عراق میں امریکی مداخلت کاشاخسانہ تھی۔ دراصل اتحادی ممالک کے قبضہ کے بعد عراقی فوج سے بڑی تعداد میں فوجیوں کو نکال دیاگیا۔

ان فوجیوں نے داعش کے نام سے تنظیم بناکر اتحادی افواج کے خلاف انتقامی کاررائیوں کاسلسلہ شروع کیا۔ اس تنظیم کو تقویت ملنے سے اس کی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ خاص طور پر اس وقت جب امریکہ اور اتحادی افواج نے عراق سے اپنی فوجیں نکالیں۔
اتحادی فوجوں کے انخلاء کے بعد داعش کوبڑے حریف کاسامنا نہ رہا۔ دوسری جانب داعش کے جنگجونت نت نئے طریقوں سے عراقی فوج پر حملے کر کے اسے شدید جانی ومالی نقصان پہنچاتے رہے۔

امریکہ اور اتحادی افواج کی جدید گاڑیاں اور اسلحہ بھی داع نے شام کی قوت میں اضافے کا باعث بنا۔ داعش نے شام کی خانہ جنگی اور عراق کی کمزور پوزیشن کابھرپور فائدہ اٹھایااور دونوں ممالک کے بیشترعلاقوں پر قبضہ کیا اورخود ساختہ اسلامی خلافت کے قیام کا اعلان کردیا۔ اس کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خلافت کا امیر ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسے اپناخلیفہ مانتے ہوئے اس کی بعیت کریں اور اس کے ساتھ ساتھ داعش کی ہرلحاظ سے مدد کریں۔

اس تنظیم نے یورپ کے نوجوانوں کو اپنی خصوصی توجہ کامرکزبنادیا۔ یہ ان کی برین واشنگ کرکے انہیں اپنے شدت پسند نظریات کاحامی بنارہے ہیں۔داعش کااپنا حامیوں سے کہنا ہے کہ جو افراد شام میں جاری جنگ میں لڑنے نہیں آسکتے وہ اپنے ممالک میں ہی حملے کردیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس‘ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معذور افراد کے مرکز پردہشت گردی میں مقامی افراد بھی ملوث تھے۔

برسلز میں دہشت گردی کی وجہ یہ بھی کہ بیلجیئم میں پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کیاگیا تھا۔
داعش کی جانب سے یورپ اور امریکہ میں حالیہ حملوں نے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیلادیا۔ امریکہ یورپ نے داعش کامقابلہ کرنے کیلئے نئی دفاعی حکمت عملی تربیت دیدی ہے۔ جسکے تحت امریکہ نے عراق میں 200میرنیزکادستہ اور چار آرٹلری یونٹس بھی روانہ کئے ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے یہ آپریشن اس قدر خفیہ رکھاکہ اس کے بارے میں میں عوام اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کوبھی لاعلم رکھا گیا۔ اس بات کا عقدہ تب کھلا جب گزشتہ ماہ داعش نے امریکی اہلکاروں کے ٹھکانہ پر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ اس حملے میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 27سالہ سارجنٹ ہلاک جبکہ 8فوجی شدید زخمی ہوئے۔ اس پرامریکی انتظامیہ نے بیان جاری کیاکہ ان فوجیوں کاہنگامی طور پر ایک فرنٹ لائن بیس کیمپ پر بھیجاگیا۔

عراقی فوج اس محاذ کادفاع کرنے میں ناکام تھی۔مخمور موصل اور کردستان کے دارالحکومت اربل کے درمیان واقع ہے ۔ یہاں عراقی فوجیوں کو داع کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ اسی لئے امریکی انتطامیہ نے مخمور کے مضافات میں امریکی فوج بھجوائے جوعراقی فوج کو سپورٹ کریں گے۔ امریکی میرنزکااصل مقصد داعش کی بڑھتی قوت کو کمزور کرنا ہے۔ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ داع امریکہ کیلئے آسان ہدف بنتی ہے یا امریکہ کی دفاعی حکمت عملی کوناکام بنانے میں کامیاب ہوتی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Americi Fouj Iraq K Mahaz Per is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 April 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.