
کینیڈا کے انتخابات
نوجوان سیاستدان نے سب کوپچھاڑدیا
جمعہ 30 اکتوبر 2015

کینیڈا کے عوام فیڈرل الیکشن میں لبرل پارٹی پربھرپوراعتماد کا اظہار کیاہے اور یوں آنے والے چنددنوں میں پارٹی کے سربراہ جسٹین ٹروڈیو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔لبرل پارٹی کی اس عظیم الشان فتح نے تجزیہ کاروں کوحیران کردیا ہے کیونکہ چندماہ قبل ہونے والے سروے میں یہ پارٹی تیسرے نمبر پر دکھائی دیتی تھی۔لبرل پارٹی کی کامیابی کے ساتھ کینیڈا سے کنزرویٹوپارٹی سے تعلق رکھنے والے سٹیفن ہارپر کے دس سالہ اقتدار کاخاتمہ ہوگیا ہے۔
اپنی جماعت کی شاندار کامیابی کے بعد جسٹین ٹروڈیونے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قراردیا۔ان کاکہناتھا کہ”کینیڈا کے عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیاہے۔
(جاری ہے)
ہم نے خوف کے مقابلے میں امید،مایوسی کے مقابلے میں عزم اور سب سے بڑھ کراس خیال کے خلاف ووٹ دیاہے کہ کینیڈا کے عوام کومحردمیوں کے ساتھ زندہ رہنا ہوگا۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران میں جسٹین ٹروڈیونے کینیڈا عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ متوسط اور غریب طبقے کیلئے ٹیکسز میں کمی اور امیر طبقے پرعائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کریں گے آئندہ3برس تک دس ارب خسارے کابجٹ بنائیں گے تاکہ کینیڈا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبے شروع کئے جائیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے خصوصی آمدیدکیے جائیں گے ،شامی مہاجرین کوخوش آمدید کہیں گے اور شام پر بمباری کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تاہم عراق کی فوج کوتربیت دینے کے حوالے سے کینیڈا اپنی کوشش جاری رکھے گا۔
کینیڈا کے فیڈرل الیکشن کی مہم میں سب سے زیادہ توجہ ملک کے معاشی مسائل کے حال کی جانب مرکوزرہی۔سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر اپنے دور حکومت میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے متوازن ہونے اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کواپنا کارنامہ قرار دیتے رہے جبکہ جسٹین ٹروڈیوکانقطہ نظر تھا کہ حکومت کوعوامی بھلائی کے منصوبوں پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔اقتصادی ماہرین کے خیال میں مختصر مدت کیلئے ٹروڈیو کی معاشی پالیسی ملکی معیشت کومستحکم کرنے کاباعث بن سکتی ہے تاہم طایل المدت تناظر میں شاید اس کے اثرات محدودہی رہیں گے۔
جسٹین ٹروڈیو کے والد پائرٹروڈیو کوکینیڈا کی سیاسی تاریخ میں مقبول ترین وزیراعظم ہونے کااعزاز حاصل ہے۔جسٹین ٹروڈیو کوملنے والے ووٹ دراصل ان کے والد کیلئے کینیڈین عوام کی محبت کااظہاربھی ہیں۔پائرٹروڈیو،جوکہ ایک راک سٹار تھے،نے1968ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ 15برس تک وزیراعظم کے عہدے پرفائزرہے تھے۔جسٹین ٹروڈیو کی عمراس وقت 43برس ہے اور وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد وہ کینیڈا کے دوسرے کم عمرترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Canada Kay Intakhabaat is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 October 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.