
چین کی ترقی کسی کیلئے خطرہ نہیں
13ویں نیشنل پیپلز کانفرنس سے خطاب میں چینی صدرکی اقوام عالم کوس منصفانہ نظام کی یقین دہانی تین ہزار سے زیاہ مندوبین کی آئینی ترمیمی بل کے ذریعے قانون نگرانی ،محکمہ جاتی ڈھانچے کی اصلاحات اور کمیونسٹ پارٹی سے متعلق فیصلوں کی توثیق
جمعرات 26 اپریل 2018

(جاری ہے)
انہوں نے چین کے سرکاری اہل کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا ملک چین ہے۔
وہ ہمیشہ عوام کو فوقیت دیں گے۔ ہمیشہ عوام کے لئے خدمات سرانجام دیں گے اور عوام کے مفادات اور خوشحالی کے لئے بھر پورکوششیں جاری رہیں گی۔ صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے آئین میں دیے گئے حقوق عوام کے لیے ہیں۔ عوام پر اعتماد ہوں گے تو ملک کا مستقبل روشن اورمستحکم ہوگا۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ قومی خودمختاسری و علاقائی سا لمیت کا تحفظ اور قومی اتحاد تمام چینیوں کی اجتمائی خواہش ہے اورچینی قوم کا بنیادی مفاد بھی اسی میں مضمر ہے۔ اس کے پیش نظر کوئی بھی علیحدگی پسندانہ کارروائی کامیاب نہ ہو سکے گی۔ ایسے عمل کی عوام مذمت کریں گے اور ایسے عمل کی تاریخ میں مذ مت کی جائے گی۔ صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک کبھی بھی دیگر ممالک کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کی ترقی کو فروغ نہیں دے گا۔ چین کی ترقی کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں۔ چین بین الاقوامی سطح پرانصاف کے تحفظ کے لئے کوشاں رہے گا۔ اور اس کے دی بیلٹ اینڈ روڈ تعمیر وترقی کے منصوبے پوری دنیا کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ چین کی تیرویں نیشنل پیپلز کانگریس کا اجلاس اس اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے کہ نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل شی جن پنگ کا سوشلسٹ نظریہ ملک و قوم کا رہنما نظریہ ہے۔ اجلاس میں تین ہزار سے زیادہ مندوبین نے آئینی ترمیمی بل، قانو ن نگرانی ریاستی کونسل کے محکمہ جاتی ڈھانچے کی اصلاحات ،حکومتی ورکنگ رپورٹ اور دیگر رپورٹس کا جائزہ لیا اور منظوری دی ،آئین میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما حیثیت کی توثیق کی گئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی تیرویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ قومی عوامی کانگریس کے مذکورہ اجلاس میں تین ہزار سے زیادہ مندوبین نے آئینی ترمیمی بل، قانون نگرانی ، ریاستی کونسل کے محکمہ جاتی ڈھانچے کی اصلاحات ، حکومتی ورکنگ رپورٹ اور دیگر رپورٹس کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی نئی قیادت کا انتخاب بھی کیا گیا، اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے حکومت کی ورکنگ رپورٹ قانون نگرانی دو ہزار اٹھارہ میں چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبے، مرکزی اور مقامی حکومتوں کے بجٹ ،قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوای پروکیوٹریٹ کی ورکنگ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئر مین لی جین شونے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین لی جین شونے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے آئین میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما کی حیثیت کی توثیق کی گئی ہے۔ تاریخ اور عوام نے ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔ دوسری طرف عوامی کانگریس کا نظام چین کا نمایاں خاصیت کا مخصوص سیاسی نظام ہے۔ اس نظام کو زیادہ بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائیگا۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
cheen ki taraqqi kisi ke liye khatrah nahi is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 April 2018 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.