
کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چینی حکومت کے اقدامات
حالیہ دنوں چین کے جنوبی شہر ووہان میں ایک نئی قسم کے کرونا وائرس کے باعث نمونیا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی حکام نے اب تک پانچ سو اکہتر افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے ، پچانوے شہری شدید انفیکشن میں مبتلا ہیں جبکہ سترہ شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں
شاہد افراز خان
ہفتہ 25 جنوری 2020

موجودہ صورتحال میں چینی سماج اور بین الاقوامی برادری اس نئی قسم کے کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
چین کی مرکزی حکومت ، مختلف صوبوں اور شہروں کی حکومتوں نے وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات کئے ہیں۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ووہان شہر کی مقامی حکومت نے تیئس تاریخ سے ، مقامی ہوائی اڈے اور ٹرین اسٹیشن سے فضائی و ریلوے سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ شہر میں ہر قسم کی عوامی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شہر سے باہر نہ جائیں ۔ ووہان شہر میں شہریوں کے روزمرہ امور کے لئے پینے کے صاف پانی ، خوراک ، طبی آلات بڑے پیمانے پر محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ وو ہان شہر اور چین کے دوسرے علاقوں میں طبی ماہرین اور طبی عملہ بھی وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مصروف ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے یہ ایک انتہائی قدم اٹھایا گیا ہے جسے چین نے وبائی صورتحال کے جامع تجزیے کی بنیاد پر اپنایا ہے۔اس اقدام کا مقصد وائرس کی منتقلی کی موثر طور پر بندش، مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ملکی سطح کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ چین کے تحقیقی اداروں نے فوری طور پر ایک ایسی میڈیکل کٹ بھی تیار کی ہے جس سے کرونا وائرس کی بروقت تشخیص ممکن ہے۔چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے جسے بدلتی صورتحال کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بھی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر علاج معالجے کے لیے مالیاتی اعانت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔طبی عملے میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لیے قومی ہیلتھ کمیشن نے تیکنیکی رہنماء اصول جاری کیے ہیں تاکہ بروقت وائرس پر قابو پایا جا سکے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی ہنگامی طور پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا جس میں وبا کے پھیلاو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بات چیت میں شامل اراکین نے چین کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چینی حکومت کی کاوشوں کو کشادہ ،شفاف اور فیصلہ کن قرار دیا۔چین کی جانب سے نئی قسم کے کرونا وائرس سے متعلق عالمی اداروں سے بروقت معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اس وبا سے متعلق چین کے بروقت ردعمل ، کشادگی اور شفافیت کی تعریف اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
اس نئی قسم کے کرونا وائرس سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اکتیس دسمبر کو وو ہان شہر کے مختلف طبی اداروں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نمونیا سے متاثرہ مریض نظر آنے لگے۔ دس روز بعد چین کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی اس نئی قسم کی تصدیق کر دی ۔چین نے بروقت دیگر دنیا کے ساتھ اس وائرس کے حوالے سے معلومات کا شفاف انداز میں تبادلہ کیا ہے ۔چین بھر میں شہریوں کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ عام شہری با آسانی وائرس کے حوالےسے تازہ ترین معلومات حاصل کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا ، ویب سائٹس ، ٹی وی اور ریڈیو پر بر وقت معلومات کی فراہمی جاری ہے۔
چین میں پچیس جنوری سے نئے قمری سال اور جشن بہار کی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہو رہا ہے اور ایسے میں دنیا کی سب سے بڑی عارضی نقل مکانی چین میں دیکھی جا سکتی ہے ۔ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق رواں برس تقریباً تین ارب سفر متوقع ہیں۔ اس صورتحال کے تناظر میں بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنز ،ہوائی اڈوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Corona Virus Ki Rook thaak K Liye Chini Hakomat K Iqdamat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 January 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.