ڈینگی مچھر سے پنجاب زیادہ متاثر ہوا

صوبہ پنجاب جس کے ارباب اختیار وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف ہیں اور صوبہ پنجاب کی بھاگ دوڑ سنبھال رہے ہیں کثیر تعداد آبادی ہو نے کے باوجود صوبے کو بہت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔ اور شاید ہی اپنے فرائض میں خیانت کیے بغیر ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کا م کر تے ہوئے نظر آتے ہیں

ہفتہ 8 اپریل 2017

Dengue Machar Se Punjab Mutasir Hua
حاجی محمد شریف مہر:
صوبہ پنجاب جس کے ارباب اختیار وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف ہیں اور صوبہ پنجاب کی بھاگ دوڑ سنبھال رہے ہیں کثیر تعداد آبادی ہو نے کے باوجود صوبے کو بہت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔ اور شاید ہی اپنے فرائض میں خیانت کیے بغیر ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کا م کر تے ہوئے نظر آتے ہیں اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل عوام کی خدمت کرنے میں بروئے کا ر لا تے ہیں تاہم اس وقت ڈینگی مچھر نے بھی اپنے پنجے ملک بھر میں جما رکھے ہیں ڈینگی مچھر جب ملک پر حملہ آوار ہو ا تو صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہو ا تھا ۔

جس نے پاکستان میں ڈینگی مچھر نے انسانوں کو قبروں تک پہنچا دیا تھا وہی پنجاب کے اندر سب سے زیادہ ڈینگی وائرس سے لوگوں کو جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سینکڑوں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں ڈینگی وائرس نے لے لی تھیں صوبہ پنجاب میں قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب نے بروقت ہنگامی اقدامات اٹھائے اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے گئے ۔

جس کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو جا تا ہے یہاں تک کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور اس قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی خدمات حاصل کی گئی۔ سری لنکا سے ماہرین کو پاکستان لایا گیا ان کی خدمات بھی حاصل کی گئی کیونکہ سری لنکا بھی ڈینگی مچھر کا شکا رہوچکا تھا اور ہزاروں سری لنکن کی اموات واقع ہو ئی اور سری لنکا ایسی صورت حال سے نمٹ چکا تھا اس لیے انہیں پاکستان بلایا گیا۔

پنجاب حکومت نے جلد اقدامات اٹھانے پر مزید بڑئے نقصان سے صوبہ پنجاب کو بچا لیا تھا تاہم ڈینگی وائرس کی وجوہات پر نظر دوڑائے تو حکومتوں کی نااہلی سامنے آتی ہے۔ اگر حکومتوں کی جانب سے پہلے ہی گندگی پر قابو پایا ہو تا تو ڈینگی وائرس کے ایسے خطرناک نقصان سامنے نہ آتے سینکڑوں لوگوں کی اموات واقع نہ ہو تیں اسی رویت کو برقرار رکھتے ہو ئے قصور کی انتظامیہ ایک دفعہ پھر ڈینگی کے سلسلہ میں اپنے فرائض میں کوتاہی کر تے ہو ئے غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

گر می کا آغاز ہو رہا ہے اور گرمی اپنی شدت پکڑ رہی ہے جیسے جیسے گرمی زور میں آرہی ہے اس کے ساتھ ساتھ شدید مچھری تو دیکھنے کو مل رہی ہے ۔مگر ڈینگی کو بھی کھلی دعوت دی جارہی ہے قصور میں صرف اس وقت ڈینگی سپر ے ہو تے ہو ئے دیکھی گئی ہے جب ڈینگی وائرس پاکستان پر حملہ آور ہو ا تھا اور اس کے بعد آج تک مچھر مار یا کسی بھی قسم کی کو ئی سپرے ہو تی ہو ئی نہیں دیکھی گئی ہے۔

ایک طرف پنجاب حکومت کی ڈینگی کے خلاف خدمات ناقابل فراموش ہیں مگر نچلی سطح پر موجود انتظامیہ ان اقدامات کو ناکام کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ قصور کی انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف مہم کو مہذ ٹائم پاس اور ڈس پلے سمجھ رکھا ہے اور پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کا مذاق اڑاتے ہو ئے تمام احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں قصور انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے خلاف میٹنگ تو تشکیل دی جا تی ہے۔

جو محض دفتری ٹائم پاس اور فوٹو سیشن کیلئے تمام انتظامیہ مشینری اکھٹی ہو تی ہے جس میں انتظامیہ اپنے وسائل آنے جانے میں بھر پور استعمال کر تی ہیں یہ سوچے بغیر کہ یہ غریب قوم کا قیمتی پیسہ جو ٹیکس کی مد میں ادا کر تے ہیں خر چ ہو رہا ہے ۔جبکہ یہ افسران اپنے فرائض ایمانداری سے نہیں نبھاتے ہیں ایک طرف قصور انتظامیہ کا فوٹو سیشن جاری ہے تو دوسر ی طرف ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ناقص اقدامات ہیں۔

انتظامیہ شہر کے وزٹ کیلئے کبھی افسران دفتروں سے باہر ہی نہیں نکلے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی حالت ایسی محسوس ہو تی ہے جیسے شہر کے اندر ڈینگی کے خلاف کبھی کوئی اقدام ہو ا ہی نہیں ہے۔ مختلف جگہوں پر پانی کھڑا نظرآتا ہے سیوریج جو خستہ حال اور بد حالی کا شکار ہے سیوریج کا گندا پانی سڑکوں کے کنارے کھڑا نظر آتا ہے اور اس پانی پر مچھروں کی بھر مار کو باخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے مصنوعی شو تو ضرور لگایا جاتا ہے مگر عملی طورپر اقدامات نظر نہیں آتے ہیں ڈینگی کے خاتمے کے نام پر کاغذوں پر تو افسران بل بنا کر کروڑوں روپے ادویات اور سپرے کی مدمیں حکومت سے لئے جاتے۔ قصور کے اندر مچھروں کی بھر مار ہے بعض اوقات جب بارش ہو جا ئے تو قصور کے بارکوں اور کھلی جگہوں پر کئی کئی دن پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کا لارواں بڑی تعداد میں جنم لیتا ہے۔

پانی نکالنا تو درکنار مچھر مار سپرے بھی نہیں کیا جاتا،محکمہ صحت اور قصور انتظامیہ کی یہاں کی عوام کی آوازپر کوئی توجہ نہیں متعدد بار انتظامیہ کے خلا ف مظاہر ے بھی کیے ہیں مگر اس کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔قصور کے سیاسی و سماجی ،ذہبی ،تاجر ، اور وکلاء برادری کے ساتھ ساتھ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے قصور کی اس نازک صورت حال پر ترس کھاتے ہوئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جو قصور کا وزٹ کر کے ذمہ دران کا تعین کریں ۔جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ قصور عبدالمجیدسے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر بے سودتاہم ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے رابطہ پر کہا کہ اس بارے میں چھان بین اور انکوائری کی نگرانی وہ خود کریں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Dengue Machar Se Punjab Mutasir Hua is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 April 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.