
ڈالر کی شرح تبادلہ
حکومتی ساکھ کیلئے امتحان ذخیرہ کرنے والے ڈالر کی قیمت گرنے پر ابتدا میں حکومت کا مذاق اڑاتے رہے
منگل 25 مارچ 2014

وزیر خذانہ محمد اسحٰق ڈار کی جانب سے حالیہ مہینوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے بیان کو کسی نے بھپکی‘ کسی نے مجذوب کی بڑ اور کسی نے لفاظی قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ ڈالر کی قیمت جو 105اور 106روپے پر آکر رک گئی تھی، توقع کے برعکس اس میں کمی ہونا شروع ہوگئی۔ یہ وہ تبدیلی تھی جس کے تحت ایک ہفتہ میں دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کا بھاؤ گرتے گرتے 98روپے پر آگیا۔ جس کے بعد وزیر خزانہ کے بیان پر تنقید کرنے والے‘ اسے بھپکی قرار دینے والے‘ مجذوب کی بڑ قرار دینے والے خاموش ہو گئے ایک سیاستدان نے تو ببانگ دہل بیان دیا تھا کہ اگر ڈالر کی قیمت ڈار صاحب کے بیان کے بعد کم ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔
(جاری ہے)
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے رقوم وصولی کے ساتھ ساتھ ملک میں ڈالرز کا ذخریہ کرنے والوں نے بھی مارکیٹ میں ڈالر فروخت کئے ہیں اور اسی کے نتیجے میں نہ صرف ذخائر میں اضافہ ہوا ہے بلکہ آئندہ ہفتہ تک ڈالر کا بھاؤ بتدریج کم ہو کر 96روپے کی سابق سطح پر آسکتا ہے۔ اس صورتحال میں ڈالرز میں سرمایہ کاری کرنے والا طبقہ سخت پریشان ہے ۔ اگر ڈالر 96روپے پر آگیا تو انہیں اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں انتہائی کم قیمت پر ڈال رمارکیٹ میں فروخت کرنا ہوں گے۔ صنعت و تجارت اور مالیاتی امور سے متعلق بعض حلقوں نے قبل ازیں ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ کوسٹہ اور ذخیرہ اندوزی قرار دیا تھا اور اب وہ اس کی قیمت میں کمی کو جوابی سٹہ بازی پر مبنی حکومتی اقدامات کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل کمی‘ ذخائر میں مسلسل اضافہ‘ تجارتی خسارہ میں کمی کے بغیر ممکن نہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Dollar Ki Sharah e Tabadla is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 March 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.