
حکومت اور مدارس میں نصاب پر تاریخی معاہدہ
اب ہماری ہوائیں اور فضائیں ہی نہیں بلکہ نظام تعلیم بھی آزاد ہو رہا ہے جس کی واضح نشانی حکومت پاکستان کی پہلی جماعت سے بارہویں تک سکولز اور کالجز میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینا ہے اس کے ساتھ ہی ہماری تہذیب، ہماری ثقافت ہماری اقدار اور روایات کے قلعے میں لگنے والا نقب بند ہو گیا ہے
ہفتہ 30 جولائی 2016

نائن الیون کے بعد جن سیاہ گھٹاؤں نے ہماری فضاؤں اور اقدار پر قبضہ جمایا تھا اب آہستہ آہستہ اس کی گرفت ڈھیلی ہوتی جا رہی ہے کولن پاول کی ایک فون کال پر سرنڈر ہونیوالے جرنیل کی پالیسیوں کو دیمک نے چاٹ لیا ہے۔ اب ہماری ہوائیں اور فضائیں ہی نہیں بلکہ نظام تعلیم بھی آزاد ہو رہا ہے جس کی واضح نشانی حکومت پاکستان کی پہلی جماعت سے بارہویں تک سکولز اور کالجز میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینا ہے اس کے ساتھ ہی ہماری تہذیب، ہماری ثقافت ہماری اقدار اور روایات کے قلعے میں لگنے والا نقب بند ہو گیا ہے۔ دوسری یلغار دینی مدارس کیخلاف تھی علم و عمل اور امن و آشتی کے چشموں کو دہشت گردی کے مراکز اور پنیریاں قرار دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال نے دسمبر 2003ء میں یہ کہہ کر قرآنی آیات نصاب تعلیم سے خارج کر دی تھیں کہ ان سے دہشت گردی پھیلتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف مدارس دینیہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کیے بلکہ وفاقی وزیر مملکت تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کی سنجیدگی اور دھیمے پن اور مذہبی قیادت سے قریبی تعلق کے باعث مدارس دینیہ کی قیادت کے ساتھ وہ معاہدہ طے پایا جس کے رائج ہونے سے ملک بھر میں موجود 35ہزار مدارس دینیہ میں پڑھنے والے 35 لاکھ طلباء کا مستقبل درخشاں ہو گا۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Hakomat Or Madaris Main Nisaab per Tareekhi Muahida is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 July 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.