
اخلاقی قدروں کو پامال کرنے والا آئینی اقدام!
صادق وامین لوگوں پر جھوٹے اور بددیانت شخص کی سربراہی کی راہ ہموار سینٹ میں انتخابات 2017ء کا بل ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور
جمعرات 5 اکتوبر 2017

مرشد اقبال کی نظر میں تویہ وہ دیواستبداد ہے جس نے عام لوگوں کو آزادی کے مبالغے میں مبتلا رکھنے کے لئے جمہوری قبازیب تن کر رکھی ہے جس سے جمہور کو اس پر آزادی کی نیلم پری کا گمان ہورہا ہے اور اس کے بطن سے جو طرز حکومت جنم لیتا ہے اس میں بندوں کو تولا نہیں جاتا یعنی ان کی رائے کے معاشرہ پر اخلاقی اثرات کا جائزہ نہیں لیا جاتا بلکہ گنا جاتا ہے یعنی کثرت رائے فیصلہ کن ہے خواہ وہ 51 اور 49 کے تناسب سے ہی ایک رائے کی اکثریت پارلیمنٹ کا معاملہ ہوتو کسی بھی قانون کی منظوری اور نفاذ کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ انتخابی اصلاحات کو جو بل منظور کیا ہے قومی اسمبلی کی توفیق اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد وہ نافذ العمل ہوجائے گا اس کا ایک پہلو جو اخلاقی قدروں پر یقین رکھنے والوں کو ہضم نہیں ہورہا وہ یہ ہے کہ کسی بھی نااہل یعنی پارلیمنٹ کی رکنیت حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا شخص یا کسی بھی کیس میں سزا یافتہ شخص اگر کسی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے تو وہ بدستور اس کا سربراہ رہے گا دوسرا غور طلب پہلو یہ ہے کہ ایک شخص پارلیمنٹ کا ممبر تو نہیں بن سکتا لیکن اس کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اس فیصلوں کے پابند ہوں گے یہ قانون سینٹ میں 38 اور37ووٹوں کے مقابلے میں 38 ووٹوں سے منظور ہوا۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Ikhlaqi Qdroo Ko pamaaal Krny wala Aaini Iqdam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 05 October 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.