
اقتصادی راہداری اور عالمی دلچسپی
سی پیک کا منصوبہ تکمیل میں 8سے10 سال لے گاجو پاکستان کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کریگا اس سے پاکستان کی اہمیت علاقائی سیاست میں بڑھ جائے گی۔ پاکستان جغرافیائی طورپراس طرح ہے کہ وہ مختلف زمینی خطوں کو آپس میں سڑکوں اور ریلوئے کے ذریعے ملاتاہے اس میں مغربی چین سنٹرل ایشیا،مڈل ایسٹ اور جنوبی ایشیاکے علاقے شامل ہیں۔
منگل 3 جنوری 2017

(جاری ہے)
46ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے کو دنیا بھر میں سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ قراردیا جا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ایران سعودی عرب اور روس ،برطانیہ اور ترکی جیسے ممالک میں اس منصوبے سے متعلق دلچسپی بڑ ھ رہی ہے۔
ابھی سے ہی سی پیک کے اثرات اس قدر وسیع ہوگئے ہیں یعنی آنے والے دنوں میں اس منصوبے سے پاکستان اقتصادی طورپر کس طرح مضبوط ہوسکتاہے اس کا تصور کرنا آسان با ت نہیں ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا سی پیک منصوبے کے حق میں بیان ان بیانوں سے ملتا جلتاہے جو کہ سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے عہد میں دیتے رہے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ اس منصوبے نے عالمی توجہ کو اپنی جانب مبزول کرلیاہے اس عمل سے گلگت بلتستا ن ،اور بلوچستا ن سمیت دیگر علاقوں میں غربت کاخاتمہ ہوگا لوگوں کو روزگار ملے گا یعنی ہماری افواج سی پیک منصوبے کو پاکستان کے مفاد میں سمجھتی ہے۔پاک فوج کی اس منصوبے میں دلچسپی کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ چینی انجینئراوردیگر عملے کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اپنے ذمہ لی ہے جس کی مضبوطی بڑھنے پر چین نے اس منصوبے میں اپنی دلچسپی کو اور زیادہ بڑھالیاہے۔پاکستان کی بری فوج نے سی پیک کے لیے ایک علیحدہ سیکورٹی کا نظام بنایاہے جو کہ بہت شاندار انداز میں ایک میجر جنرل کی قیادت میں چل رہاہے ،کیونکہ سی پیک کے منصوبے کے لیے خطرہ صرف دہشت گردی کاہے۔کچھ انتہا پسندگروپ تنظیمیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے چینی عملے پر حملہ کرسکتی ہیں اور اسی خطرے کے مقابلے کے لیے فوج نے اس ذمہ داری کو سنبھال لی ہے۔ علاوہ ازیں وہ ممالک جو اس منصوبے کے خلاف ہیں وہ بھی ان اتنہا پسنداور جنگجوتنظیموں کو مالی امداد فراہم کرکے اس منصوبے کو ناکام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس تکمیل کے شروع میں تربت کے علاقے میں بیس مزدوروں کاقتل بھی اس منصوبے کو روکنے کی ایک سازش تھی ۔اس کے علاوہ بلوچستان میں ہونیو الی دہشت گردی خصوصاً حضرت بلاول شاہ نورانی کے مزار پر پچاس سے زائد لوگوں پر ہونے والے خوش کش حملہ بھی سی پیک منصوبے کو ثبوتاڑکرنے کی ایک سازش تھی۔ اس طرح اور بھی دیگر واقعات ہیں اس ساری سوچ بچار کے بعد یہ ضروری ہوجاتاہے کہ اس منصوبے کے مختلف پروجیکٹ اور ان پروجیکٹوں پر کام کرنے والے چینی لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل سکیں اور پاکستان اقتصادی طور پرعالمی نظام سے زیادہ منسلک ہوجائے۔ اس میں پاکستان کی فوج کا ایک اورعظیم کارنامہ یہ ہے کہ پاکستان میں اس منصوبے کے تحت بننے والی کچھ سڑکوں کو فوج کا ایک شعبہ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو) خاص کر بلوچستان میں تعمیر کررہاہے۔ ایف ڈبلیو او کی کاکردگی یعنی ایک ہزار کلومیٹر تک کی سڑکوں کا مربوط جال بچھانے کی مد میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف کی جانب سے بارہا بار سراہابھی گیاہے۔سی پیک منصوبے کی عالمی اہمیت کا احساس اس وقت بھارت سمیت ان ممالک کو سختی سے محسوس ہوتاہے جو اس کی حقیقت سے آشناہیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر کو بدلنے کے لیئے کس قدر ضروری ہے اس منصوبے کے لیے چین نے ہمارا ساتھ جس دل جمعی سے دیاہے۔ اس کا احساس ہمیں ہر وقت رہنا چاہیے پاکستان میں ہونے والے گزشتہ خود کش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی کمر کو توڑ کر رکھ دیا تھا پا۔کستان سے چین کے ساتھ دوستی کے آغازکو65 برس ہوگئے چین نے پاک بھارت جنگ میں بھی پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔ آج بھی جب بھارت جیسے ممالک پاکستان کو پوری دنیا میں دہشت گرد ملک قراردینے کے لیے اپنے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں چین ہمارے ساتھ ہی کھڑاہے۔اس سلسلے میں صرف چین ہی نہیں بلکہ پاکستان بھی چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں سب سے زیادہ اہمیت دیتاہے جس کا احساس خود چین کو بھی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ ان دونوں ہی ممالک کی سیاسی اوردیگر تنظیموں کے رہنما کسی بھی لحاظ سے اس منصوبے کے خلاف بیان بازی سے تقریباً گریز کرتے ہیں۔کیونکہ یہ منصوبہ دونوں ہی ممالک کی خوشحالی کے لیے اہمیت اختیار کرگیاہے اور یہ بات قابل ستائش ہے کہ افواج پاکستان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ چین کی عوام میں بھی اطمینان پایا جاتاہے کہ اقتصادی راہ داری کا یہ عظیم منصوبہ نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Iqtesadi Rahdari Or Aalmi Dilchaspi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 January 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.