
جعلی دودھ یا سفید پانی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی
ورلڈ بینک رپورٹوں کے مطابق اس سال محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کی گزشتہ دس سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ناقص رہی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک و دیگر پر ”کڑی تنقید“ ان کی محنت کاغذوں تک محدود۔ محکمہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔صوبے بھر میں لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے کوئی بڑے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے
پیر 27 فروری 2017

ورلڈ بینک رپورٹوں کے مطابق اس سال محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی کی گزشتہ دس سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ناقص رہی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک و دیگر پر ”کڑی تنقید“ ان کی محنت کاغذوں تک محدود۔ محکمہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔صوبے بھر میں لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے کوئی بڑے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔ مویشی پال حضرات اور محکمہ کے درمیان رابطوں کا شدید فقدان دیکھنے میں آیا۔ زیادہ تر کسانوں کو یہ تک معلوم نہیں کہ محکمہ لائیو سٹاک سے کس طرح استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ صوبے میں غیر معیاری ونڈے کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا اور سال بھر بڑی تعداد میں جانور غیر معیاری ونڈا کھانے سے ہلاک ہو گئے لیکن غیر معیاری ونڈے، جانوروں میں بڑھتی بیماریوں میں خاص طور پر ”منہ کھر“ اور غیر معیاری ادویات سے بیماریاں بجائے ٹھیک ہونے کے بڑھتی ہیں یہ تو حالت ہے محکمہ لائیو سٹاک کی۔
(جاری ہے)
لاہور میں 70 لاکھ لیٹر دودھ فروخت ہوتا ہے۔ گائے اور بھینس کا 30 لاکھ لیٹر۔ باقی مصنوعی یا ڈبے کا ہوتا ہے۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے اس دھندے میں کروڑوں کما رہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہیں۔ لاہور تقریباً ایک کروڑ آبادی والا شہر دیگر خوراک کے ساتھ ساتھ دودھ کا استعمال صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ جعلی یا مصنوعی دودھ، انسانی صحت کیلئے زہر قاتل، معدے اور منہ کا کینسر ، ہاضمے کی خرابی، جگر کا فیل ہونا اور بچوں کی نشوونما کا رکنا اور ایسی ہی بیسیوں بیماریوں کا باعث ہے۔ اسکے استعمال اور دودھ بنانے کے دو طریقے عام ہیں۔ پہلی ترکیب میں ڈٹرجنٹ اور نباتاتی تیل ملا کر اسکا محلول بنایا جاتا ہے پھر اس میں دودھ کا ایسا پاوٴڈر جس سے تمام غذائیت اور فیٹس نکال لی جاتی ہے اور صرف لسی باقی رہ جاتی ہے ان کو مکس کر دیا جاتا ہے۔ جو ان تمام اجزاء کو اکٹھا رکھ کر دودھ کی شکل برقرار رکھتا ہے۔ دوسری ترکیب میں ڈٹرجنٹ اور نباتاتی تیل کو ملا کر محلول بنایا جاتا ہے اور اس میں اصلی دودھ کی بہت کم مقدار شامل کی جاتی ہے۔ ان دونوں طریقوں سے دودھ تو بن جاتا ہے لیکن یہ مصنوعی یا جعلی ہوتا ہے۔ اس کو چیک کرنیوالا آلہ ہے۔ لیکٹو میٹر جس میں دودھ کی غذائیت اور کثافت 2 پوائنٹ پر رہتی ہے جو صحیح دودھ کے برابر ہے۔ لیکن یہ مصنوعی دودھ یا جعلی دودھ صحت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور مصنوعی دودھ کے خلا ف مہم تیز کر دی ہے جس کے بعد پچھلے چار ماہ میں تین لاکھ لیٹر زائد جعلی دودھ ضائع کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں دکانوں سے دودھ اور پانی کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز نے اب تک 52 نمونوں کی رپورٹس دی ہیں۔ جن میں سے 27 نمونے ناقص نکلے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سپریم کورٹ کا عدم اعتماد کا اظہار کیا اور معیاری دودھ اور پانی کی فراہمی کو عوام کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ عدلیہ بچوں کو زہریلا دودھ پلانے کی اجازت نہیں دیگی۔ زہریلا دودھ پلا کر شہریوں کو مارنے کی کوشش نہ کی جائے۔پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کی رپورٹ میں ثابت ہو چکا ہے کہ کھلے دودھ کے علاوہ ڈبہ بند دودھ میں ڈیٹرجنٹ پاوٴڈر اور کیمیائی مادے استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ ایک معروف کمپنی کے دودھ سے فارمولین نکلا جو مردہ جسم کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔دودھ کی زندگی دو تین دن بڑھانے کیلئے انسانی زندگی کو داوٴ پر لگانا افسوسناک ہے۔انسانی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے کسی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہئے جس کیلئے سخت قانون سازی کی جائے۔اس سلسلہ میں قانون میں موجود سقم دور کئے جائیں۔مقدمے درج کر کے جرمانے کی سزا دینے سے اس وباء کا خاتمہ ممکن نہیں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ ضروری ہے کہ لائیو سٹاک کا محکمہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور ملک میں دودھ دینے والے جانوروں کی تعداد میں پاکستان کی آبادی کی مناسبت سے اضافہ کرے۔ ا ڈیری فارمز میں معتد بہ اضافہ ازبس ضروری ہے۔گوالوں کے دودھ کو ضائع کرنے سے اور ان کو جرمانہ کرنے یا کوئی قید وغیرہ کی سزا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے اصل مسئلے کا حل عوام تک خالص دودھ کی سپلائی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Jaali Doodh is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 February 2017 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.