
کلبھوشن کی قونصلر کے بجائے اسلامی رحمدلی پر ملاقات!
بھارتی دہشت گرد تک ”ماں“ اور ”بیوی“ کی رسائی․․․․․․․ 30 منٹ کی ملاقات میں ماں کی درخواست پر 10 منٹ کا اضافہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو نہ ہونے دی
بدھ 27 دسمبر 2017

اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان اور بھارت میں عوامی سطح پر اس دن کا انتظار جس شدت اور دلچسپی سے کیا گیا ماضی کی تاریخ ایسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے تو بے جانہ ہوگا یقینا دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقاتوں کے نتائج بھی عوامی تجسس و دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں وہ ملاقاتیں بہر حال بادی النظر میں خیر سگالی کے ماحول میں ہوتی ہیں، نتائج خواہ اس کی توثیق کریں یا نہ کریں جبکہ کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور بیوی سے ملاقات دوستانہ تعلقات کا مظہر نہیں بلکہ ایک دہشت گرد کو ماں اور بیوی سے ملاقات کا موقع انسانی ہمدردی اور اسلامی رحمدلی کی روشنی میں دیا گیا۔ اس سے پہلے بھارت میں تو شکوک وشبہات تھے کہ پاکستان کی حکومت اس ملاقات کی اجازت دے گی یا نہیں، پاکستان میں ہر جانب اس حوالے سے تجسس کے سائے پھیلے ہوئے تھے بالآخر دفتر خارجہ کی جانب سے بیوی کے ساتھ ماں کو بھی ملاقات کی اجازت دینے کا بھارتی حکومت کو پیغام بھیج دیا گیا اگرچہ ان دونوں نے صرف ایک دن کے لئے آنا تھا مگر تین دن کا ویزہ جاری کیا گیا۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Kalbhoushan ki Consler k Bjaye Islami Rehm Dili pr Mulaqat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.