
کے پی کے میں کرپشن کے الزامات
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا صوبائی حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان۔۔۔ ٹانک، ڈیرہ ،لکی مروت اور بنوں میں جمعیت کے حمایت یافتہ افسران تعینات کئے گئے ہیں جس سے ورکرز پریشان ہیں اور انکے دباوٴ کے باعث تحریک چلانا میرا حق ہے
جمعہ 4 مارچ 2016

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزامات تو ہمیشہ عائد کئے جاتے رہے ہیں تاہم اب تحریک انصاف کے ذمہ دار رہنماوں کی جانب سے بھی وہی زبان بولی جا رہی ہے جو اپوزیشن جماعتیں گذشتہ ڈھائی سال سے بولتی چلی آرہی ہیں، حالیہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کم ٹانک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچیس سے منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر داور خان کنڈی نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف تحریک چلانے اور جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا، بلکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو انخواہ پرویز خان خٹک پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انجینئر واور خان کنڈی علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سردار امان اللہ خان کنڈی المعروف منوخان کے فرزند ہیں۔
(جاری ہے)
وہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن رہے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے این اے پچیس کی نشست چھوڑنے کے بعد داور خان کنڈی سے مولانا فضل الرحمان کے فرزند مولانا اسعد محمود کے مقابلہ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیا ۔
انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ،قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈمی، سابق ایم این اے سردار عمر فاروق خان میاں خیل، اس وقت کے صوبائی وزیر زراعت سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور مرحوم، صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کی بھی بھر پور حمایت حاصل تھی اور وہ ایم این اے بننے میں کامیاب ہو گے ، حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انجینئر داور خان کنڈی اپنے بھائی مصطفی خان کنڈی کو ضلع ناظم ٹانک بنانے میں کامیاب ہو گے تاہم گذشتہ دنوں داور خان کنڈی کی جانب سے ہونے والی پریس کانفرنس انتہائی تشویش ناک اور تحریک انصاف کے اندر جنم لینے والی نفرتوں اورٹوٹ پھوٹ کی عکاسی کر رہی ہے۔ پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران داور خان کنڈی نے جہاں چند سرکاری افسران پر تنقید کی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سمیت دو تین صوبائی وزراء جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ٹانک، ڈیرہ ،لکی مروت اور بنوں میں جمعیت کے حمایت یافتہ افسران تعینات کئے گئے ہیں جس سے ورکرز پریشان ہیں اور انکے دباوٴ کے باعث تحریک چلانا میرا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکر یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ ا سمبلی مولانا لطف الرحمن کی سفارش پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایک امید وار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔حلقہ کی عوام سے غداری نہیں کر سکتا۔ آج بھی کمیشن مافیا سرگرم ہے ۔ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ پبلک ہیلتھ میں من مانیاں ہو رہی ہیں۔ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے ڈی ایف او جے یو آئی کے ہیں۔ اگر ورکرز نے کہا تو استعفیٰ دینے سے بھی گریز نہیں کرونگا۔ حلقہ کی سیاست کو نہیں چھوڑ سکتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی پالیسی اپنانے ”تبدیلی لانے “ کرپشن کے خاتمے اور ورکرز کے حقوق کی بالا دستی کے علاوہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کی بات کی لیکن صوبائی حکومت کے وزیراعلیٰ اوردو تین صوبائی وزراء پی ٹی آئی کی پالیسیوں کے مخالف چل رہے ہیں۔ درابن، کلاچی اور ٹانک میں پینے کی پانی کی کمی ہے اور ذرائع آمدروفت کیلئے سڑکیں تک نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے چند وزراء اس پر عمل کرنے میں بری طرح ناکام رہے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی،تعلیم ، صحت کی فراہمی میں بھی ناکام رہی ہے آج بھی ہمارے حلقے میں جانور اور انسان اکھٹے پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ اداروں میں رشوت بھی اپنے عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز فوری طور پر بند کر کے بلدیاتی اداروں کو فنڈ فراہم کر کے بااختیار بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی کئی مرتبہ ملاقات میں یہ تمام باتیں ان کو بتا چکا ہوں انہوں کہا کہ صوبائی حکومت اپنی روش بدلے آج بھی جعلی گاڑیوں اور دو نمبر گاڑیوں کی بھر مارہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
KPK Main Curruption K Ilzamat is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 March 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.