لاہور کسی بھی یورپی شپر سے کم نہیں رہا

میٹرو ،اورنج لائن ٹرین ودیگر ترقیاتی منصوبے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلی شہباز شریف ی سر پرستی میں ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل قابل تحسین ہے

ہفتہ 28 اکتوبر 2017

Lahore Kisi Yourpi Shahar Sy Kam Nahi Raha
رابعہ عظمت:
لاہور کی آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے نہ صرف پنجاب سے دوسرے شہروں بلکہ دیشت گردی کی کاروائیوں کی بدولت پشاور سے لیکر کراچی تک کے لوگ ہجرت کرکے یہاں آباد ہوگئے ہیں۔ ان لاکھوں افراد کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گرانقدر خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

بڑھتی ہوئی آبادی کی بنیادی ضروریات مثلاََ صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات کوشاں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کے 9 سالہ دور اقتدار میں پورے شہر کا نقشہ ہی بدل چکا ہے ۔ فلائی اوورز زیرزمین پل۔ میٹروبس سروسز، سپیڈو اور اب اورنج لائن ٹرین ترقی کی روشن مثالیں ہیں۔

(جاری ہے)

عام آدمی کو بھی صحت کی بنیادی سہولت پہنچانے کیلئے لاہور کے ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔

مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب ترقیاتی منصوبوں نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ کھیل کے میدان کشادہ کار پیٹڈ سڑکیں، تعلیمی اداروں کی تعمیر نے پرانے لاہور کو ہی بدل ڈالا ہے ۔ اب تو مخالفین بھی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں لاہور شہر بے مثال ترقی میں کمال پر پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے شفاقیت اور معیار کی مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے۔ ہمارے دور میں منصوبے رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کئے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کررہے ۔ یہ منفی سیاست کے علمبردار عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔

بلاشبہ پنجاب حکومت لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو آمدو رفت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کا منصوبہ بھی اسی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ میٹرو بس اسپیڈوبس اور اورنج لائن ٹرین کے بعد اب کیبل کار سسٹم چلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو چار مختلف مقامات پر ہوائی ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ابتدائی طور پرلاہور کے علاقہ امامیہ کالونی سے ریلوے اسٹیشن ،مقبرہ جہانگیر سے گریٹر اقبال پارک اور جلو موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کیبل کار چلائی جائے گی۔ اہلیان لاہور تیز ترین بسوں اور ٹرینوں کے ساتھ اب ہوا میں بھی سفر کر سکیں گے۔لاہور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اور شہر کی سیر کیلئے بس سروس بھی جاری ہے بس سروس قذافی سٹیڈیم تا مینار پاکستان چلتی ہے جو سیاحوں کا لاہور کی سیر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انڈر پاسز میں خوبصورت نقش ونگار ، پل ، سڑکیں یہ سب حکومت پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اب وہ دن بھی آنے والے ہیں جب اورنج لائن ٹرین بھی لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی اور شہری یورپ سمیت جاپان ، چین اور جرمنی کی طرح جدید ترین سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ لاہور ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے بھی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

ایئر پورٹ کی تزئین وآرائش اور توسیع کیلئے 77 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خادم اعلیٰ کا سب سے بڑا کارنامہ سیف سٹی منصوبہ ہے جس کی بدولت لاہور دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے ٹھوس اقدامات کئے گئے ۔ محرم الحرام اسی کی بدولت یوم عاشورہ بھی خیروعافیت سے گزر گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے گریٹر اقبال پارک کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔

لاہور جو باغوں کا شہر کہلاتا ہے اس میں گریٹر اقبال پارک کی جدت تزئین وآرائش نے لاہوریوں کے دل موہ لئے ہیں شام ڈھلے ہی پارک شہریوں سے بھر جاتا ہے۔ علاوہ ازیں میٹرو ٹرین اور اور نج لائن ٹرین کے بعد بلیو لائن منصوبہ بھی شاندار ہے جس سے ٹرانسپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کئے گئے انقلابی اقدامات میں سے ایک ہوگا۔ لاہور میں حکومتی ارکان بالخصوص ایم پی اے حضرات نے بھی اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

پی پی 140 کے ایم پی اے ماجد ظہور نے اپنے علاقے کی ترقی اور حلقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ حلقے میں وقتاََ فوقتاََ ترقیاتی کام جاری رہتے ہیں۔ سرڑکوں کی ازسر نو مرمت، پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، پانی کی قلت دور کرنے کیلئے نئے ڈیجیٹل ٹیوب ویلوں کی تنصیب اہم کارنامے ہیں اور ایم پی اے صاحب بذات خود حلقے کے لوگوں کی تکالیف دور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ بغیر پروٹوکول کوئی بھی ان سے مل کر اپنا مسئلہ حل کرواتا ہے۔ اہلیان مزنگ بلا روک ٹوک بلا جھجک اپنے ایم پی اے سے بالمشافہ مل سکتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Lahore Kisi Yourpi Shahar Sy Kam Nahi Raha is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 October 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.