
لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ وزیر اعظم ہاوٴس،یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس اور چاند رات کے موقع پر بڑے پیمانے پر دہشتگردی پھیلانے کا منصوبہ تھا جو ناکام بنا دیا گیا ہے
بدھ 23 جولائی 2014

لاہور پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعظم ہاوٴس، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹارگٹ کرنے کے علاوہ حضرت علی کے یوم شہادت کے جلوس اور چاند رات کے موقع پر دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا اور رائے ونڈ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور ہینڈگرنیڈ پھینکنے سے حساس ادارے کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر رائیونڈ کے نواحی علاقے آرائیاں پنڈ الجنت کالونی میں حساس ادارے کی ٹیم نے پہلے سے زیر حراست دہشت گردکی نشاند ہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے گزشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2بجے کے قریب چھاپہ مارا تو مکان میں چھپے دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ سے حملہ کر دیا۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Lahore Main Dehshatgardi Ka Mansoba Nakam is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 July 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.