
مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی سازشیں
بھارتی حکومت نے طاقت کے بے دریغ استعمال کے بعد جس ہتھکنڈے کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیا ہے اس میں وادی میں مسلم آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا اور بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل 370) کو ختم کرنا شامل ہے
بدھ 25 جنوری 2017

(جاری ہے)
آجکل بھارت غیر کشمیری مہاجرین کو مقبوضہ کشمیر میں مستقل رہائش کیلئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے جس پر کشمیری احتجاج کررہے ہیں۔
بھارتی حکومت کا یہ عمل نہ صرف بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کو دی گئی اس خصوصی حیثیت سے انکار کے مترادف ہے بلکہ اس قانون کی بھی خلاف ورزی ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا کشمیر میں کسی غیر کشمیری کو نہ تو زمین الاٹ کی جاسکتی ہے اور نہ ہی مستقل رہائش کیلئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ہی دئیے جاسکتے ہیں۔ کشمیری عوام اور قیادت اس آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی۔ڈی۔پی اقتدار کی اسقدرحرص میں مبتلا ہے کہ اس نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کے خطرنا ک نتائج کی بھی پروا نہیں کی۔ جہاں تک مہاجرین کی آبادکاری کا تعلق ہے تو انہیں تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ بھارت میں کہیں بھی بسایا جا سکتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اورابھی اسکا سیاسی حل تلاش کیا جانا باقی ہے۔ بی۔جے۔پی اور اسکی مقامی حامی قوتیں وادی میں ریفرنڈم کروانے سے پہلے حالات کو اپنے حق میں سازگار بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور صرف کررہی ہیں۔ غیر کشمیری مہاجرین کی مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ غیر کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جانا کشمیریوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔پی۔ڈی۔پی نے اس سلسلے میں اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کر دیاہے اور وہ بڑی مکاری اور چالاکی کیساتھ اپنی اتحادی ہندتوا قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔سامراجی قوتوں کی ہاں میں ہاں ملانے والے عیش و عشرت اور مراعات کی زندگی گزارنے کی لالچ میں ہوش و حواس سے عاری ہو چکے ہیں ، انہیں یہ یاد دلانے اور خبردار کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے اپنے حکومتی اتحادیوں کو خوش رکھنے کیلئے وادی کو تباہی اور خون خرابے کے حوالے کردیا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہی کچھ کررہا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا۔ کشمیریوں کی یہ دلی خوا ہش ہے کہ محبوبہ مفتی کو بی۔جے۔پی کی حکومت سے اسکی کشمیر دشمنی پر مبنی پالیسی کے باعث قطع تعلق کرلینا چاہیے اور کشمیری عوم کو مزید بے وقوف بنانا بند کردینا چاہیے۔محبوبہ مفتی مسلم اکثریت کے حقوق کو ملیا میٹ کرنے اورکشمیریوں کیساتھ غداری کے تمام ریکارڈ توڑنے پر تلی ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جسے بھارت نے خود متنازعہ تسلیم کیا تھا، اسکا آئین اسے متنازعہ قراردیتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادیں بھی اسی حقیقت کو باور کراتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ اسکے عوام نے کرنا ہے۔ لیکن ان تمام حقائق کے باوجود بھارت نے کئی دہائیوں سے یہ رٹ جاری رکھی ہوئی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیراسکا اٹوٹ انگ ہے۔ کشمیر کا مسئلہ دو ہمسایہ ممالک جو اب نیوکلئیر ریاستیں بھی بن چکی ہیں کے مابین تلخ اور ناخوشگوار تعلقات کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔ بھارت مسلسل اسی کوشش میں لگا ہوا ہے کہ کسی طرح وادی میں آبادی کے تناسب کو اس طرح تبدیل کردے کہ وہاں رائے شماری کو اپنے حق میں کیا جاسکے مگر کشمیری عوام اور کشمیر کی حریت قیادت نے بھارتی سامراجی قوتوں کے ایسے تمام اقدامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس سے انکی جدو جہد آزادی پر فرق پڑتا ہو کیونکہ کشمیری آزادی سے کم کچھ نہیں چاہتے۔ آزادی کا حصول کشمیریوں کی زندگی کا نصب العین ہے اور بھارت کی کشمیر دشمن حکومت کا کوئی ہتھکنڈا نہ تو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرسکتا ہے اور نہ ہی وہ دنیا کی آنکھوں میں مزید دھول جھونک کر اسے بے وقوف بنا سکتا ہے۔ بھارت جتنی جلد اس نوشتہ دیوار کو پڑھ لے اتنا ہی اسکے اپنے حق میں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بہتر ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Maqboza Kashmir K Khilaf Baharti Sazishain is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 January 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.