محرم الحرام میں قیام امن کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

متعد د علما ذاکرین پر پابندی کے احکامات جاری حاجیوں کی وطن واپسی پر سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017

Muharam Ul haram main Qyam aman k lIye Security High Alert
اظہر سلیم مجوکہ:
ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں میاں نواز شریف کی نااہلی اور نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ایک وزیراعظم کو انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ، دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں اور تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے ایک وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ آزادہیں اور عدلیہ کی بالادستی نظرثانی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اور بھی واضح ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عوام کو بتا دیا ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کے مطابق حدیبیہ پیپر مل ریفرنس سے احتساب کی کہانی مکمل ہوجائے گی اور گاڈ فادر دور کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے پی پی کے خورشید شاہ کو ہٹانے کا ہمیں کوئی شوق نہیں ہے لیکن ان سے مک مکا کا خوف ضرور ہے لہٰذا احتساب آگے بڑھانے کے لئے اس تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے آگے تک جائیں گے جبکہ مردم شماری ہونے کے امیدوار کی حلقہ بندیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ شاہ محمود قریشی کے مطابق جنوبی پنجاب میں پی پی اور مسلم لیگ (ن) تنظیمیں اختلافات کا شکار ہیں جبکہ تحریک انصاف ہر قسم کی دھڑے بندی سے محفوظ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو اپنا سیاسی قلعہ ثابت کرے گی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں آصف اخوانی اور دیگر کا بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے کبھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا بھی کہنا ہے کہ انہیں توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہونگی کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں اور ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں محاذ آرائی کی بجائے مصالحت کی پالیسی اختیار کرنا چاہئے ،گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ حاجیوں کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کی اطلاعات کے بعد جدہ کی پاکستانی کمیونٹی اور حاجیوں نے وزیر حج کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حاجیوں کی وطن واپسی پر یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ ٹرانسپورٹ ،کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کی گئی۔ وزیر حج کی طرف سے خراب انتظامات کی ذمہ داری سعودی حکومت پر ڈالنے کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور عازمین حج اور پاکستانی کمیونٹی نے اس بیان کو شرمناک قراردیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کی ہے کہ ماضی کی طرح وزیر حج اور وزارت حج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔

سعودی حکومت نے نئی عمرہ پالیسی کا بھی اعلان بھی کردیا ہے۔ یکم محرم الحرام سے عمرہ سیزن کا آغاز ہو گا اور ویزوں کا اجرا شروع ہوگا، دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کو دو ہزار اضافی ریال ادا کرنا ہونگے۔ عمرہ ویزہ زیادہ سے زیادہ 28 دن کا ہوگا پہلے مرحلے میں 45 کمپنیوں کا لائسنس جاری ہوں گے تاہم اس تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مربوط حکمت علمی وضع کرنے کے لئے مختلف اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

آر پی او ملتاننے پولیس افسران اور اہلکاروں کو محرم الحرام میں مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنر ملتان نے بھی انتظامی افسران کو اس دوران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع خانیوال میں 48 علما اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جس کا اطلاق20 ستمبر سے 60 دن کے لئے ہوگا مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف مکاتب فکر کے علما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی طرف سے بھی مذہبی رواداری اور تحمل و برداشت کے رویے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔

جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے سابق صدر فاروق احمد لغاری کے فرزند اویس لغاری ابھی تک بے محکمہ وزیر مملکت ہیں ابھی تک ان کو کوئی قلمدان نہیں سونپا جاسکا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں وزیروں اور وزرائے مملکت کی فوج ظفر موج بنانے کا مقصد صرف الیکشن شو ہے اور عوام کا اس میں کوئی فائدہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔

بہاولپور کے امیر جماعت اسلامی سید ذیشان اختر اور دیگر عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والے 436 افراد کا احتساب کیا جائے ۔ عہدیداروں کے مطابق جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے جبکہ بیوروکریسی ججز اور جرنیلو کا احتساب بھی بہت ضروری ہے تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں کرپشن فری ملک بن سکے۔

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں چیئر مینوں کی تعیناتی کے لئے 13 امیدواروں کے انٹرویو لئے گئے ہیں۔ جس میں ملتان بورڈ کے نئے چیئرمین کا تقرر بھی شامل ہے۔ میٹرک کے امتحانات کی طرح انٹر میڈیٹ کے امتحان میں بھی طالبات طلبا پر بازی لے گئی ہیں جبکہ ضلع ڈیرہ غازی خان بورڈنتائج میں پہلے،ملتان دوسرے بہاول پور اور تیسرے نمبر پر رہا ہے ملتان کے عوامی اور تعلیمی حلقوں نے ملتان کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی توقع کی ہے۔

ملتان ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ٹرینوں کی زد میں آکر 38 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی سکیورٹی کے انتظامات بہتر نظر نہیں آرہے اسکے علاوہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان بھی سمبر میں متوقع ہے۔ بجلی کا شارٹ فال ختم ہونے سے پیداوار 20 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ محرم الحرام میں حکومت سکیورٹی کے مسائل کو کس طرح حل کرتی ہے ۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Muharam Ul haram main Qyam aman k lIye Security High Alert is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 September 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.