مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم!

جنوبی پنجاب صوبہ محاظ کے اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت عام انتخابات کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد سیای ہلچل میں مزید اضافہ ہو گا

پیر 4 جون 2018

muslim league (N) do dharon mein taqseem
اظہر سلیم مجوکہ
عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ اور الیکشن کمشن کی طرف سے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہونے کے سگنل اور نگران سیٹ اپ کے جلد متوقع اعلان کے ساتھ ہی عام انتخابات کے جولائی کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان بھی مئی کے آخر میں متوقع ہے، اس صورتحال کے ساتھ ہی جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین جب سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں دیگر شہروں سے بھی اراکین اسمبلی تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں ضلع جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے صاحبزادہ نذیر سلطان ، غلام بی بی بھروانہ اور دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے عوامی اور سیاسی حلقوں کی اس بات میں تقویت نظر آنے لگی ہے کہ تحریک انصاف کو آئند ہ حکومت بنانے کیلئے راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے جولائی میں منعقد ہونے کی صورت میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیاسی دنگل ہونے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ صدر ممنون حسین کی طرف سے جلد عام انتخابات کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی مسلم لیگ (ن) دو نظریاتی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دشمن بیانات کے خلاف بھی اب مسلم لیگی ارکان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جبکہ ایک دھڑ اچوہدری نثار کی قیادت میں سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی جاری کرنے کا عمل بھی جلد شروع کرنے والی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیرملکی صحافی سرل المیڈا کو انٹرویو دینے کے حوالے سے کئی متضاد خبریں سامنے آئی ہیں ملتان میں میاں نواز شریف کے اس متنازو انٹرویو کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ انٹرویو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی وساطت سے جنوبی پنجاب کے اہم صنعت کار اور سابق نگران وزیر کے گھر پر دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ صنعت کار نے ان خبروں کی تردید کی ہے اس متنازعہ انٹرویوکی اصل صورت حال سے پردہ کب تک اٹھتا ہے
تاہم اس انٹرویو نے جنوبی پنجاب کی سیاسی ہانڈی کے اُبال میں ضرور اضافہ کر دیا ہے۔

ڈان لیکس کے حوالے سے ملکی سیاست نامے میں جو بھی بھونچال آیا ہوا ہے وہ بھی غیر ملکی صحافی سرل المیڈا کی خبر کے حوالے سے تھا اور اب اس متنازعہ انٹرویوز نے بھی ایک بار پھر سیاسی اور حکومتی حلقوں میں آگ لگارکھی ہے۔ محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف پانچویں روز بھی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ کے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبے بند رہنے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے رمضان المبارک میں بھی مضر صحت غذاوٴں کی فراہمی پر انہیں تلف کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانوں اور فوڈ پوائنٹس سربمہر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے بھی موسم گرما کی تعطیلات میں سکول بند نہ کرنے والوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ خصوصی ٹیموں نے 54 نجی سکولوں کو پکڑے جانے کے بعد وارننگ د ے کر چھوڑ دیا ہے جبکہ سکول مالکان کی طرف سے سکول بند رکھے جانے کی یقین دہانی پر کارروائی روک دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے میئر ملتان نوید الحق آرائیں کے ساتھ رمضان المبارک کیلئے قائم خصوصی بازاروں کے معائنہ کے دوران کہا ہے کہ عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازاروں پر عوام کا پیسہ ضائع نہیں کیا گیا بلکہ ان کو سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اشیائے ضرور یات کم نرخوں پر مہیا کی جارہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان زاہدسہیل کے مطابق
گراں فروشوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا نشتر میڈیکل کالج ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز احمد مسعود نے مخیر حضرات کے تعاون سے نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے افطاری کا خاص اہتمام کیا اس سے قبل صرف نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں رمضان المبارک کے دوران افطاری کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

عوامی اور شہری حلقوں نے ہسپتال انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکومتی بلند بانگ دعویٰ پہلے ہی روزے سے ہوا ہوگیا ہے صوبائی امیر جماعت اسلائی کے مطابق مرمت کے نام بجلی بند کرنا بھی معمول بن چکا ہے۔

صوبائی حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ہونے والی ایم ڈی کی بھرتیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں چند ماہ قبل ہی باقاعدہ چھان بین کے بعد اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں بھجوائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے یہ تعیناتی منسوخ کی گئی ہے اب نئے سرے سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی ضلع حکومتوں کے اختیارات کی تقسیم اور صفائی کا نظام ویسٹ منجمنٹ کے سپرد کرنے کے باوجود جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں اور خصوصی ملتان شہر میں صفائی کے انتظامات میں کوئی خاص بہتری نہیں لائی جا سکی جبکہ محکموں میں استعمال ہونے والے فنڈز بھی بے ثمر ثابت ہو رہے ہیں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کی گئی جس میں معززین شہر اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہید کر نل کے والد راجہ عابد حسین نے اس موقع پر کہا کہ بیٹے نے ملک کی خاطر جان قربان کی جس پر انہیں فخر حاصل ہے، ان کے بھائی شہزاد حسین نے کہا کہ بھائی کی شہادت پر انہیں فخر ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ نماز جنازہ میں بریگیڈئیر جواد احمد ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

شہید کرنل سہیل عابد کے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سکیم لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب 21 مئی کو زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوگی تعلیمی بورڈ ملتان کے لئے 5165 لودھراں کیلئے1124، خانیوال کیلئے 772 نواز شریف ایگری کلچرل یونیورسٹی کیلئے 104، خواتین یونیورسٹی کیلئے 78، ہوم اکنامکس کا بے کیلئے 25، نشتر میڈیکل کالج کیلئے 731 جبکہ ایمرسن کالج ، سائنس کالج، ولایت حسین اسلامیہ کالج اور نرسنگ کالج کے طلباء وطالبات میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

muslim league (N) do dharon mein taqseem is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 June 2018 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.