
” نوجوان نسل کی لاپرواہی سے تاریک مستقبل ہمارا منتظر“
مشرقی تہذیب کو بچانے کیلئے مغربی روایات کو ترک کرنا ہوگا آج کے حالات میں اقبال کے شاہینوں کی کمی ظاہر کرتی ہے کہ کہیں نہ کہیں خرابی ضرور ہے
پیر 27 نومبر 2017

علامہ اقبال جنہیں ہم مصور و مفکر پاکستان، فکر اسلام، دانشور، فلا سفر، امام غزلی ان مختلف زاویوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں تو فرطِ عقیدت سے شاعر مشرق بھی کہتے ہیں۔ اقبال کی شاعری میں جہاں مغرب پر تنقید، عظمت انسانی، نظریہ خودی، مرد مومن، عقل و عشق کی کشمکش اور فلسفہ عمل وانقلاب جیسے موضو عات موجود ہیں تو وہی انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نظم فاطمہ بنت عبداللہ میں عورت کا مقام اسلامی نقطہ سے متعین کیا۔آپ کی شاعری محض ایک شاعرانہ تشبیہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیے ایک آفاقی پیغام ہے اقبال نے اپنی شاعری میں جن تصوارت کو علامتی پیراہن دیا ان میں تصور شاہین کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔اقبال کو شاہین کی خود دار ی،پر پھیلائے فضاوں کا سینہ چیرتا ، اسکی یہی تیز نگاہی ، بلند پروازی اور خلوت بہت پسند تھی آ پ امت مسلمہ کے نوجوان کوشاہین کی طرح تخلیقی صلاحیتوں والا دیکھنا چاہتے تھے
وہی جہاں ہے تیرا جسکو تو کرے پیدا
یہ سنگ وگشت نہیں تیرے جو تیری نگاہ میں ہے
اقبال نے اپنی شاعری سے خوابیدہ قوم کو جگانے کی انت تھک کوشش کی۔
(جاری ہے)
مگر افسوس صد افسوس کہ آج کا نوجوان اقبال کے شاہین کی طرح بلندیوں کے لیے سرگرداں نہیں ۔ اپنی اصلیت کھوتا جا رہا ہے اسے طاقت گفتار پر ناز تو ہے مگر بات کرنے کا سلیقہ نہیں۔بلندی سے پستی میں آگراحالات اور حوادث کی آندھیاں اسکے بال و پر نوچ رہی ہیں۔ تہذیب و اخلاق کھو چکا ہے مغرب کی نقالی کر رہا ہے۔جسکا کام آسمان پر کمندڈالنا ہے اسے آسمان نے ثریا سے زمین پر دے مارا۔ خودی کو بلند کرنے والا فلموں اور نائٹ کلبوں میں اپنا مقام تلاش کر رہا ہے آسمان پر نگاہیں رکھنے والوں کی نظریں مشرقیت کی ساری زنجیریں توڑ کر بازار حسن کا طواف کر نے لگیں۔اور نگاہ مسلمان کند ہو گئی۔اقبال کا شاہین رقص وسرور کی محفلوں میں اتنا محو ہے کہ نہ تو شجر سے پیوستہ ہے اور نہ امید بہار ہے۔نہ کلیم کا قرینہ ہے اور نہ ہی کلمے کا سلیقہ۔۔۔۔۔
آج حالات کی سنگینی امت مسلمہ کے جوان سے اس بات کا تقاضا کر رہی ہے کہ انہوں ہر صورت بربادی سامان کو ترک کرتے ہوئے گفتارکی بجائے کر دارکاغازی اور اقبال کا شاہین نوجوان بننا ہی ہوگا عشق حقیقی اور جوش کو امر کرنا ہو گا ا پنے پر عزم ارادوں اور حب الوطنی سے اس وقت قوم کو گرداب کے بھنور سے نکالنا ہے۔ آنے والی نوجوان قیادت کیلئے مثال بننا ہے۔بس اسکے لئے انہیں آج سے نہیں بلکہ ابھی سے اپنی نینوں کو پر خلوص رکھتے ہوئے ثابت قدمی سے عمل کی طرف گامزن ہونا پڑے گااور یہ سچ ہے کہ منزل دور نہیں ہے۔
نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتی ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Naujawan Nasal Ki Laparwahi Se Tareek Mustaqbil Hamara Muntazir is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 November 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.