
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام دنیا کا سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا پروگرام ہے جو جلد ہی پاکستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایٹمی ملک بنا دے گا اور پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے کہ تھا کہ ” ہم گھاس کھا لیں گے لیکن اپنا ایٹمی پروگرام ضرور بنائیں گے۔“
ہفتہ 10 ستمبر 2016

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام دنیا کا سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا پروگرام ہے جو جلد ہی پاکستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایٹمی ملک بنا دے گا اور پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے کہ تھا کہ ” ہم گھاس کھا لیں گے لیکن اپنا ایٹمی پروگرام ضرور بنائیں گے۔“ اس سفر ک ی کتنی ہی مشکلات آئیں جن کا پاکستان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہاں تک کہ امریکہ کے انتہائی دباوٴ ڈالنے کے باوجود پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے مسلم دشمن طاقتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ہر چند مشرف کے دور میں چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری ایک ایسا عمل تھا جس نے تمام ممالک کو یہ باور کروادیا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور پاکستان بھی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ۔
(جاری ہے)
بھارت کو اب اتک یہ یقین دلایا جا رہا تھا کہ جنگ کی صورت میں پاکستان ایٹمی حملہ نہیں کر ے گا۔ کیونکہ جواباََ اس کو بھی ایٹمی حملہ سہنا پڑے گا۔ اسی اعتماد کے سہارے بھارت پاکستان کے خلاف اپنی فوجی حکمت عملی ” Cold Star Doctrine “ کے نام سے تیار کررہا ہے۔ اس جنگی منصوبہ پر جہاں بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کیے وہیں پاکستان کے سمال رینج بلیسٹک میزال ، ڈرون ٹیکنالوجی اور چھوٹے ایٹمی طیاروں نے اس جنگی حکمت عملی کو زمین بوس کر دیا ہے۔ناصرف بھارت کے لیے بلکہ یہ کچھ خاص ممالک کے لیے بھی پریشان کن بات ہے۔ امریکہ پاکستان نیوکلیئر ہتھیاروں کی جاسوسی کے لیے سالانہ 23ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ اس کو اتنا علم ضرور ہے کہ پاکستان اس معاملے میں واقعی غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ اور اس شک کو دور کرنے کے لیے جنرل راحیل شریف نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ ” کولڈ سٹارٹ ہو یا ہاٹ سٹارٹ ، ہم تیار ہیں۔“ بلاشبہ آج پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کو ایٹمی زبان سے یہ باور کروا سکتا ہے کہ جب بھی پاکستان کو سلامتی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Pakistan Ki Etmi Salahiyat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 September 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.