
پی ٹی وی پر قبضہ نے سکیورٹی انتظامات کے لئے سوالیہ نشان چھوڑے
گیا پی ٹی وی کی عمارت میں دھاوا بولنے اور قبضہ کرنے کے واقعہ نے صورتحال مزید گھمبیر کر دی اس موقع پر پولیس کا منظر سے غائب رہنا بھی وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے کئی سوالیہ نشان چھوڑے ہیں
بدھ 3 ستمبر 2014
وفاقی دارالحکومت کے شاہراہ دستور پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے دھرنے اور پرائم منسٹرز ہاؤس کے سامنے دھرنا روکنے کیلئے مظاہرین پر پولیس ایکشن کے بعد تصادم بڑھ گیا پی ٹی وی کی عمارت میں دھاوا بولنے اور قبضہ کرنے کے واقعہ نے صورتحال مزید گھمبیر کر دی اس موقع پر پولیس کا منظر سے غائب رہنا بھی وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دے ہیں پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے پی ٹی وی کی عمارت سے مظاہرین کو نکالا چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی وی پر قبضے کے فوری بعد اعلان کیا کہ یہ ہمارے کارکن نہیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے تو اس حملے کی مذمت بھی کردی اس سے قبل صبح کے وقت ڈنڈا بردار کارکنوں نے پرائم منسٹرز ہاؤس کی جانب بھی پیشقدمی کی جسے روکنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے روکا تو عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایس ایس پی پر خوب ڈنڈے برسائے پولیس نے آنسو گیس کے گولے پھینکے مظاہرین نے غلیلوں سے پولیس پر پتھر برسائے کچھ وقفے کے بعد مظاہرین پی ٹی وی کی عمارت میں پہنچ گئے لیکن اس دوران پنجاب پولیس کی وہ ٹیم ڈیوٹی سے غائب پائی گئی وزارت داخلہ نے فوری طور پر صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کی مدد طلب کرلی پاک فوج کے دستے پہلے پہنچے اور تھوڑے ہی وقت میں پی ٹی وی کی عمارت کا کنٹرول دوبارہ حکومت نے حاصل کرلیا مظاہرین اسلام آباد میں مارگلہ روڈ ، پنجاب ہاؤس ، فضل حق روڈ ، آبپارہ ، بری امام تک کے علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کے باعث رکاوٹیں کھڑی ہونے کے باعث سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین بھی آسانی سے اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات سے دوچار ہیں شہر کے تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات سے بند چلے آرہے ہیں دیگر اضلاع ، آزاد کشمیر اور ریلوے سے منگوائے گئے پولیس دستے اسلام آباد کے سکولوں ، کالجوں کی عمارتوں میں ٹھہرائے گئے ہیں اسلام آباد میں ائرپورٹ روڈ ، آئی جے پرنسپل روڈ ، کلب روڈ اور بلیو ایریا کے ڈی چوک سے قریبی علاقوں میں مشتعل کارکن ٹولیوں کی شکل میں موجود رہے ایکسپریس وے پر گاڑیوں پر پتھراؤ مسلسل تین دنوں سے جاری ہے لیکن علاقے میں متعلقہ تھانے اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے پا رہے راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد آنے والی سڑکیں بھی دوبارہ کنٹینر ز ، ٹرالے اور ٹرک کھڑے کر کے بند کر دی گئی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے بعد ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کارا بھی چارج چھوڑ گئے اور ان کے بعد ایس پی صدر زون اسلام آباد کیپٹن الیاس نے قائم مقام ایس ایس پی کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا وفاقی پولیس اس خوف میں مبتلا ہوگئی ہے کہ وہ ایکشن کی صورت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے مقدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن پولیس حکام نے یہ طریقہ کار اپنا کر فورس میں نئی روائت قائم کردی ہے جس کے اثرات فورس میں نیچے تک آئیں گے دوسرے اضلاع سے آئی پولیس نے اسلام آباد پولیس کا طرز عمل دیکھ کر اپنی حکمت عملی بھی بدل لی اور پہلے تحریری حکم ہی طلب کیا جاتا ہے پولیس فورس کی کمانڈ میں ہم آہنگی کے فقدان سے بھی وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کے سقم سامنے آئے ہیں اسلام آباد کے ڈی چوک میں جب تک دھرنے کے شرکاء موجود ہیں اس وقت تک سیکیورٹی انتظامات کیلئے ہائی الرٹ رہیگاجی فائیو ، جی سکس ،ایف سکس ، جی سیون کے سیکٹروں میں رہنے والے بھی موجودہ صورتحال کا فوری حل تلاش کرنے کیلئے حکومت سے مطالبات کر رہے ہیں بلیو ایریا کی سروس روڈ فضل حق روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر وقت پارٹی جھنڈے اٹھائے گھومتے ہیں جو حکومت مخالف نعرے بھی لگاتے رہتے ہیں کئی مقامات پر پولیس انہیں روکتی ہے تو اس سے بھی تصادم کی اطلاعات شہر میں رواں رہتی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
PTV Per Qabza Ne Security Intezamat K Liye Sawaliyaa Nishaan Chore is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 September 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.