
رمضان اور مہنگائی
ماہ صیام کے بابرکت دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ روز ہ دار ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلتوں سے بھی امت کو آگاہ فرمایا۔ آج عالم اسلام میں خیرو برکت کے اس مہینے میں سحری اور افطاری پر جہاں گھروں میں روزہ رکھنے اورکھولنے کے مواقع پر حسب استطاعت انتظامات کئے جاتے ہیں
ہفتہ 11 جون 2016

ماہ صیام کے بابرکت دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ روز ہ دار ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلتوں سے بھی امت کو آگاہ فرمایا۔ آج عالم اسلام میں خیرو برکت کے اس مہینے میں سحری اور افطاری پر جہاں گھروں میں روزہ رکھنے اورکھولنے کے مواقع پر حسب استطاعت انتظامات کئے جاتے ہیں وہاں حکومتی سطح پر بھی اس ماہ مبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقداماتب بھی ہر سال کئے جاتے ہیں۔ سستے رمضان بازار اسی سلسلے کی کڑی ہیں جہاں ضروریات زندگی کی اشیاء خاص طور پر پھل ، سبزی وغیرہ کی قیمتیں عام بازار سے کم مقرر کی جاتی ہیں اور ملک بھراس سے منسلکافراد بھی ازخود مختلف اشیاء کی قیمتیں عام مہینوں کی نسبت سے ازخود کمی کردیتے ہیں مگر ہرسال کی طرح یہی دیکھنے میں آیا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ بھی ہوا کہ سستے بازاروں میں غیر معیاری اشیاء بھی فروخت کی جانے لگیں بلکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ مہنگائی بھی بڑھ جاتی ہے اور عوام جو عام دنوں میں زندہ رہنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں اس ماہ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کر سکتے ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اس عذاب میں کیسے زندگی کے دن گزاریں۔
(جاری ہے)
البتہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاک مہنگائی کی ستائی عوام کو اس ماہ مبارک میں کہی ریلیف مل سکے مگر ملک بھر میں مہنگائی کی لہر نے عوام کی قوت خرید کو بھی متاثر کیاجبکہ رمضان بازاروں سے ہٹ کر شہروں کے مختلف بازاروں میں بھی اشیائے نرخوں میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا۔ شدید گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی رہی سہی کسر نکال دی ہے۔ گرمی اور مہنگائی کی ستائی عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومتی ذمے داری ہے اور اسکی انتظامیہ کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ منافع خوروں کے خلاف اقدامات مزید تیز تر کرنا ہوں گے تاکہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔ اور عوام ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ فیوض حاصل کر سکیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام کو ضروریات زندگی ارزاں نرخوں پر ملیں۔ رمضان المبارک کے ماہ میں ہم سب کو زیادہ سے زیاد ہ نیکیاں حاصل کرنی چاہئیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Ramzan or Mehengai is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.